உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راہل گاندھی نے اندرا گاندھی کی آبائی رہائش گاہ آنند بھون میں گزاری رات

    نہرو خاندان کا الہ آباد سے گہرا رشتہ رہا ہے ۔ موتی لال نہرو، جواہر لال نہرو اور اندرا گاندھی کی زندگی کا بیشتر حصہ الہ آباد میں بسر ہوا ۔ آنند بھون اور سوراج بھون سے جنگ آزادی کی تحریک چلائی گئی ۔ سوراج بھون کو آج بھی نہرو خاندان کی آبائی رہائش گاہ کے طور پر جانا جاتا ہے ۔

    • Share this:
    الہ آباد ۔ یو پی میں چناؤ کی تاریخوں کے اعلان سے پہلے راہل گاندھی نے اپنے آبائی شہر الہ آباد کا نجی دورہ کرکے سیاسی ہلچلیں بڑھا دی ہیں۔ راہل گاندھی کملا نہرو میموریل ٹرسٹ کی ایک نجی تقریب میں شرکت کرنے سوراج بھون پہنچے ۔ الہ آباد میں واقع نہرو خاندان کی آبائی رہائش گاہ سوراج بھون میں راہل گاندھی کی خاموش آمد سے مشرقی یو پی کے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہو گیا ہے۔کانگریس کی طرف سے راہل گاندھی کا یہ دورہ خفیہ رکھا گیا تھا ، تاہم راہل گاندھی کے الہ آباد پہنچنے سے چند گھنٹے پہلے ہی سوشل میڈیا پر ان کی آمد کی خبر گردش کرنے لگی تھی ۔

    راہل گاندھی کے الہ آباد آنے کی خبر پھیلتے ہی بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان سوراج بھون کے باہر جمع ہو گئے ۔ راہل گاندھی کے ساتھ پارٹی کے سینئر لیڈر پرمود تواری بھی موجود تھے ۔ کانگریس پارٹی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ راہل گاندھی کا یہ دورہ ذاتی نوعیت کا تھا اور وہ بہت جلد پارٹی کارکنان سے ملاقات کرنے کے لیے دوبارہ الہ آباد کا سفر کریں گے ۔ راہل گاندھی کے قریبی تصور کئے جانے والے پارٹی کے سینئر لیڈر پرمود تواری نے نیوز ١۸ کو بتایا کہ راہل گاندھی کملا نہرو میموریل ٹرسٹ کے ٹرسٹی ہیں ۔ اس ٹرسٹ کی سی ای او کے بیٹے کی شادی میں ذاتی طور پر شرکت کرنے الہ آباد آئے ہیں ۔ پرمود تواری کا کہنا ہے کہ ہم پارٹی کارکنان کے جذبات کا احترام کرتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کا پارٹی کارکنان سے ملاقات نہ کرنے کے پیچھے کوئی بڑی وجہ نہیں ہے ۔ پرمود تواری نے کہا کہ اس بات کو راہل گاندھی نے محسوس کیا ہے اور وہ بہت جلد پارٹی کارکنان سے ملاقات کرنے الہ آباد آٰئیں گے ۔ دریں اثنا پارٹی کے مقامی ذرائع کے مطابق راہل گاندھی نے کانگریس سے وابستہ شہر کے کئی پرانے سینئر لیڈروں سے ذاتی طور پر ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کے دوران اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ یو پی چناؤ مہم کا آغاز الہ آباد سے کیا جائے ۔

    نہرو خاندان کا الہ آباد سے گہرا رشتہ رہا ہے ۔ موتی لال نہرو، جواہر لال نہرو اور اندرا گاندھی کی زندگی کا بیشتر حصہ الہ آباد میں بسر ہوا ۔ آنند بھون اور سوراج بھون سے جنگ آزادی کی تحریک چلائی گئی ۔ سوراج بھون کو آج بھی نہرو خاندان کی آبائی رہائش گاہ کے طور پر جانا جاتا ہے ۔
    قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: