اعظم خان کے گڑھ میں کھلا کمل، سوار اسمبلی سیٹ سے بی جے پی اتحاد کے امیدوار نے درج کی جیت

Suar Assembly Seat Byelection Result: اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کی رکنیت رد ہونے کے بعد ہونے والے ضمنی انتخاب میں بی جے پی اتحاد سے اپنا دل کے امیدوار شفیق احمد نے سماج وادی پارٹی کی انورادھا چودھری کو شکست دی۔ شفیق احمد 8884 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Rampur, India
  • Share this:
    Suar Assembly Seat Byelection Result: اعظم خان اور ان کے خاندان کو یوپی کے رام پور پارلیمانی حلقہ کی سوار اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کی رکنیت رد ہونے کے بعد ہونے والے ضمنی انتخاب میں بی جے پی اتحاد سے اپنا دل کے امیدوار شفیق احمد نے سماج وادی پارٹی کی انورادھا چودھری کو شکست دی۔ شفیق احمد 8884 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

    رام پور صدر سیٹ سے بی جے پی ایم ایل اے آکاش سکسینہ نے اتحاد کے امیدوار کی جیت کے بعد کہا کہ  اعظم خان کی دہشت سے رام پور آزاد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کے بعد ایک شکست اعظم خان کے منہ پر طمانچہ ہے۔ آکاش سکسینہ نے کہا کہ اعظم خان جن کے پاس ووٹ کا حق نہیں ہے انہیں ملک چھوڑ کر پاکستان چلے جانا چاہئے

    جیت کے بعد شفیق احمد نے کہا کہ اس جیت میں بی جے پی ایم ایل اے آکاش سکسینہ اور بی جے پی اور اپنا دل ایس کے کارکنوں کا بڑا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جیت کے بعد ان کے پاس بولنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

    کرناٹک میں کانگریس کو اکثریت، کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار بولے، ہم نے بدعنوانی کو ہرایا

    کرناٹک کا کنگ بنتی نظر آرہی ہے کانگریس، رجحانات میں اکثریت، جانئے بی جے پی کی کیا حالت؟

    وہیں کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام 224 سیٹوں کے لیے رجحان جاری کر دیا ہے۔ کانگریس نے 113 سیٹوں کے اکثریتی اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اس کے امیدوار 124 سیٹوں پر آگے ہیں۔ بی جے پی 70 اور جے ڈی (ایس) 25 سیٹوں پر آگے ہے۔ آزاد امیدوار 5 سیٹوں پر سبقت حاصل کئے ہوئے ہیں۔ کانگریس لیجسلیچر پارٹی (سی ایل پی) کی میٹنگ کل صبح بنگلورو میں بلائی گئی ہے۔ بسواراج بومئی نے کہا کہ ہم توقع کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ حتمی نتائج آنے کے بعد ہم تفصیلی تجزیہ کریں گے۔ ایک قومی جماعت کے طور پر ہم صرف تجزیہ ہی نہیں کریں گے بلکہ یہ بھی دیکھیں گے کہ مختلف سطحوں پر کیا کوتاہیاں رہ گئیں۔ ہم اس انتخابی نتائج سے سبق سیکھیں گے اور مستقبل میں اچھا کریں گے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: