உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اترپردیش : مبینہ تبدیلی مذہب کے الزام میں مولانا کلیم صدیقی کو یو پی اے ٹی ایس نے کیا گرفتار

    اترپردیش : مبینہ تبدیلی مذہب کے الزام میں مولانا کلیم صدیقی کو یو پی اے ٹی ایس نے کیا گرفتار ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    اترپردیش : مبینہ تبدیلی مذہب کے الزام میں مولانا کلیم صدیقی کو یو پی اے ٹی ایس نے کیا گرفتار ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس نظم ونسق پرشانت کمار نے بدھ کو میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ بیرون ممالک فنڈنگ کے تحت ملک میں مبینہ تبدیلی مذہب کرانے والے گروہ کا پولیس نے گزشتہ دنوں انکشاف کیا تھا اور 20 جون کو اس سلسلے میں دس افرا د کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اسی سلسلے میں مولانا کلیم صدیقی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      لکھنؤ : مبینہ تبدیلی مذہب کے الزام میں میرٹھ سے معروف اسلامی اسکالر مولانا کلیم صدیقی کو اترپردیش اے ٹی ایس نے گرفتار کیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس نظم ونسق پرشانت کمار نے بدھ کو میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ بیرون ممالک فنڈنگ کے تحت ملک میں مبینہ تبدیلی مذہب کرانے والے گروہ کا پولیس نے گزشتہ دنوں انکشاف کیا تھا اور 20 جون کو اس سلسلے میں دس افرا د کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اسی سلسلے میں مولانا کلیم صدیقی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

      انہوں نے دعوی کیا کہ جانچ میں یہ حقائق سامنے آئے ہیں کہ مولانا کلیم صدیقی مبینہ تبدیلی مذہب کے کام میں ملوث ہیں اور مختلف طرح کے تعلیمی، سماجی اداروں کی آڑ میں تبدیلی مذہب کا کام ملک گیر سطح پر کیا جارہا ہے ۔ اس کے لئے بیرون ممالک سے فنڈنگ کی جارہی ہے۔ اس کام میں ملک کے کئی معروف لوگ اور ادارے شامل ہیں ۔ جانچ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ مولانا ہندوستان کا سب سے بڑا تبدیلی مذہب سنڈیکیٹ چلاتے ہیں اور غیر مسلموں کو گمراہ کر کے اور ڈرا دھمکا کر ان کا مذہب تبدیل کراتے ہیں ۔

      پرشانت کمار نے بتایا کہ 20 جون کو مبینہ تبدیلی مذہب گروہ چلانے والے لوگ گرفتار کئے گئے تھے ۔ جانچ میں پتہ چلا تھا کہ اس معاملے میں گرفتار عمر گوتم اور ان کے ساتھیوں کو برٹش کی ایک تنظیم سے تقریبا 75 کروڑ روپے کی فنڈنگ کی گئی تھی ، جس کے خرچ کی تفصیلات ملزمین نہیں دے پائے ۔ مولانا سے پہلے گرفتار دس میں سے چھ لوگوں کے خلاف مختلف تواریخ میں چارج شیٹ داخل کی جاچکی ہے جبکہ چار کے خلاف جانچ چل رہی ہے۔

      ادھر میرٹھ سے موصول رپورٹ کے مطابق مولانا کلیم بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان کا نکاح کرانے میں بھی پیش پیش تھے ۔ منگل کی رات کو یہاں لساڑی گیٹ علاقے کے ہمایوں نگر میں ایک تقریب میں شرکت کرنے آئے تھے ۔ رات نماز کے بعد وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ واپس جانے کے لئے روانہ ہوئے تھے کہ اسی دوران اے ٹی ایس کی ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: