உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میرٹھ : ڈینگو کے بعد اسکرب ٹائفس بخار کا خطرہ ، محکمہ صحت نے جاری کیا الرٹ

    میرٹھ : ڈینگو کے بعد اسکرب ٹائفس بخار کا خطرہ ، محکمہ صحت نے جاری کیا الرٹ

    میرٹھ : ڈینگو کے بعد اسکرب ٹائفس بخار کا خطرہ ، محکمہ صحت نے جاری کیا الرٹ

    میرٹھ میں گزشتہ روز ایک دن میں ڈینگو کے 9 معاملوں کی تصدیق کے بعد اب ضلع میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    میرٹھ : یو پی میں گزشتہ کچھ دنوں میں موسمی بخار اور ملیریا کے ساتھ ڈینگو کے معاملے تیزی سے بڑھے ہیں ۔ فیروز آباد اور آگرہ کے علاوہ صوبے کے دیگر کئی شہروں میں ڈینگو کے معاملوں میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ میرٹھ میں بھی گزشتہ روز ایک دن میں ڈینگو کے 9 معاملوں کی تصدیق کے بعد اب ضلع میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے ۔

    ایسے میں مچھروں سے ہونے والی ملیریا اور ڈینگو جیسی بیماری کی روک تھام اور بہتر علاج کے لیے حکومت کی جانب سے ہدایات جاری کرنے کے ساتھ ہر ایک اضلاع میں طبّی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے نوڈل افسران کو مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی سلسلے میں آج میرٹھ میں بھی نوڈل افسر رنویر پرساد نے ضلع اسپتال اور جنپد کے دِیگر ہیلتھ سینٹروں کا معائنہ کیا اور ڈینگو کی روک تھام کیلئے کیے جا رہے احتیاطی اقدامات کے ساتھ اسپتالوں میں سبھی ضروری میڈیکل سہولیات کے دستیاب ہونے کا جائزہ لیا ۔

    یو پی حکومت کے راحت کمشنر اور  نوڈل افسر رنویر پرساد نے بتایا کہ اب تک جن مراکز کا دورہ کیا گیا ہے ، وہاں انتظامات بہتر نظر آئے ہیں ۔ تاہم بخار کے بڑھتے خطرے سے نمٹنے کے لیے ضروری قدم اٹھائے جا رہے ہیں ۔ وہیں ڈینگو کے بڑھتے خطرے کے سبب ڈی ایم ایل بالا جی نے بھی ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ اور خصوصی ہدایات جاری کی ۔

    ڈی ایم نے بتایا کہ ڈینگو کے علاوہ اسکرب ٹائفس نام کے بخار کا خطرہ بھی محسوس کیا جا رہا ہے ، جس کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: