உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اعظم خان کی مشکلات میں مزید اضافہ ، سیتاپور جیل میں ای ڈی نے کی پوچھ گچھ

    اعظم خان کی مشکلات میں مزید اضافہ ، سیتاپور جیل میں ای ڈی نے کی پوچھ گچھ

    اعظم خان کی مشکلات میں مزید اضافہ ، سیتاپور جیل میں ای ڈی نے کی پوچھ گچھ

    پی ایم ایل اے کے تحت درج معاملوں میں سماعت کرنے والی خصوصی عدالت سے کارروائی کی اجازت کے بعد ای ڈی دو افسران نے ضلع جیل میں اعظم خان سے الگ کمرے میں پوچھ گچھ کی ۔ وہاں صرف تین لوگ ہی تھے ، جن کےدرمیان بات چیت ہوئی ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      سیتاپور : تقریبا 100 سے زیادہ مقدموں کا سامنا کرنے والے، سیتاپور جیل میں قید رامپور سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رکن پارلیمان و سینئر رہنما اعظم خان سے پیر کوپوچھ گچھ کرنے کے لئے ای ڈی کے افسران سیتا پور ضلع جیل پہنچے۔ موصول اطلاع کے مطابق ای ڈی کے افسران کے پہنچنے سے قبل رکن پارلیمان کی بیوی تزئین فاطمہ ان سے ملنے ضلع جیل پہنچی تھیں۔ ای ڈی کے دستک دینے کے بعد تزئین فاطمہ وہاں سے رخصت ہوگئیں ۔ حالانکہ ای ڈی کے افسران کے پہنچنے کے بعد جیل میں کچھ ہلچل نظر آئی ۔ حالانکہ ای ڈی افسران اعظم سے پوچھ گچھ کررہے ہیں اس ضمن میں جیل انتظامیہ ابھی کچھ بتانے کو تیار نہیں ہے۔

      پرونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت درج معاملوں میں سماعت کرنے والی خصوصی عدالت سے کارروائی کی اجازت کے بعد ای ڈی دو افسران نے ضلع جیل میں اعظم خان سے الگ کمرے میں پوچھ گچھ کی ۔ وہاں صرف تین لوگ ہی تھے ، جن کےدرمیان بات چیت ہوئی ۔

      ای ڈی نے سال 2019 میں اعظم خان کے خلاف اترپردیش پولیس کے ذریعہ درج کئے گئے مقدمات میں سے کم سے کم 26 مقدموں کا نوٹس لینے کے بعد جانچ شروع کی ہے۔ اعظم خان پر الزام ہے کہ رامپور میں یونیورسٹی کے لئے سرکاری ملکیت پر قبضہ کیا ہے۔ سال 2012 میں اعظم خان اکھلیش یادو کی قیادت والی حکومت میں شہری ترقیات کے وزیر تھے۔

      اس کے علاوہ زمین خریدوفروٹ کے معاملہ میں اعظم خان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے اعظم خان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ حال ہی میں اعظم خان لکھنؤ کے میدانتا اسپتال سے علاج کرانے کے بعد سیتاپور جیل واپس آئے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: