سماجوادی پارٹی کی سینئر لیڈر اعظم خان اور ان کے بیٹے عبد اللہ کو جان سے مارنے کی دھمکی، مقدمہ درج
اعظم خان ۔ فائل فوٹو
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اور ریاست کے سابق وزیر محمد اعظم خاں اور ان کے ممبر اسمبلی بیٹے کو موبائل پر جان سے مارنے کی دھمکی ملنے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔
رامپور: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اور ریاست کے سابق وزیر محمد اعظم خاں اور ان کے ممبر اسمبلی بیٹے کو موبائل پر جان سے مارنے کی دھمکی ملنے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔ پولس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وپن تاڑ نے بتایا کہ ایس پی کے سوار-ٹانڈہ اسمبلی سیٹ سے ممبر اسمبلی عبد اللہ اعظم نے بتایا کہ گزشتہ جمعرات کی شب تقریبا سوا ایک بجے ان کے فون پر مختلف نمبروں سے انٹرنیشنل کال آئی۔ تاہم پہلی کال انہوں نے چھوڑ دی، تھوڑی دیر بعد دوسرے نمبر سے کال آئی۔ کال پر نامعلوم شخص نے ان کے ساتھ گالی گلوچ کرتے ہوئے ان کو اور ان کے والد اعظم خاں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ کل دوپہر میں دوبارہ آئی، کال پر اس نے پھر 24 گھنٹے کے اندر انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ ممبر اسمبلی نے گنج کوتوالی میں تحریر دے کر اپنی اور والد کی جان کی سیکورٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا کی پہلے بھی ان کے فون پر اسی طرح کی دھمکی دی جا چکی ہے۔انہوں بتایا کہ مسٹر عبداللہ کی تحریر پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مسٹر عبداللہ نے واضح کیا ہے کہ اگر پولیس کارروائی نہیں کرے گی تو اسمبلی اسپیکر کے پاس کیس لے جائیں گے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔