உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بی جے پی لیڈر کی سرپرستی میں چل رہا تھا این سی ای آر ٹی کی نقلی کتابوں کا گورکھ دھندا ، اس طرح ہوا انکشاف

    میرٹھ پولیس کے مطابق ابھی اس معاملہ میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد فرار ملزمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

    • Share this:
    یو پی ایس ٹی ایف میں میرٹھ کے بعد امروہہ کے گاجرولا  میں چھاپے ماری کی کاروائی کرکے تقریباً 35 کروڑ کی این سی ای آر ٹی کی نقلی کتابیں ضبط کی ہیں ۔ نقلی کتابیں چھاپنے کی پرنٹنگ پریس اور کاروبار کا انکشاف سب سے پہلے میرٹھ کے پرتا پور میں ایس ڈی ایف اور میرٹھ پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ہوا تھا ، جس میں کئی سفید پوش لوگوں کے بھی نام سامنے آرہے ہیں ۔ میرٹھ کے بی جے پی مہا نگر کے نائب صدر سنجیو گپتا اور ان کے بھتیجے کے اس سنڈیکیٹ میں شامل ہونے کے پختہ ثبوت سامنے آنے کے بعد یو پی بی جے پی نے کارروائی کرتے ہوئے اور سنجیو گپتا کو پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔

    وہیں میرٹھ پولیس کے مطابق ابھی اس معاملہ میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد فرار ملزمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ میرٹھ اور گجرولہ میں چھپ رہی این سی ای آر ٹی کی نقلی کتابوں کے کاروبار کا پتہ اس وقت لگا ، جب یہ کتابیں میرٹھ کے ایک آرمی اسکول میں سپلائی کی گئیں اور جب شک کی بنیاد پر آرمی انٹیلیجنس نے معاملہ کی تحقیقات کی تو اس گورکھ دھندے کی پرتیں کھلتی چلی گئیں ۔

    میرٹھ پولیس کے مطابق ابھی اس معاملہ میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد فرار ملزمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
    میرٹھ پولیس کے مطابق ابھی اس معاملہ میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد فرار ملزمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

    آرمی انٹیلیجنس کی جانکاری پر یو پی ایس ٹی ایف اور میرٹھ پولیس نے پرتا پور علاقہ کے ایک گودام اور محکم پور کی پرنٹنگ پریس پر چھاپا مارا تو پرنٹنگ پریس کے علاوہ دونوں جگہ سے تقریباً 35 کروڑ قیمت کی نقلی کتابیں برآمد ہوئیں ۔ اس کے بعد پولیس نے اگلے روز دیر رات ضلع امروہہ کے گجراولا کے انڈسٹریل ایریا میں چھاپا مار کر بڑی تعداد میں یہاں سے بھی تقریباً 35 کروڑ کی ہی قیمت کی نقلی کتابیں برآمد کیں ۔

    پولیس کے مطابق یہ دونوں پریس اور گودام بی جے پی لیڈر سنجیو گپتا اور ان کے بھتیجے سچن گپتا کے ہیں ۔ سچن گپتا ابھی بھی فرار ہیں اور سنجیو کو پارٹی کی سبھی زمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی ممبر شپ بھی منسوخ کر دی گئی ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: