آپ نے لڑکیوں پر تیزاب پھنکنے کی کئی واردات سنی ہوں گی لیکن آگرس سے جو خبر آ رہی وہ آپ کے ہوش ہی اڑا دے گی۔ دراصل آگرہ میں لڑکی نے لڑے کے اوپر تیزاب پھینک دیا۔ اس دل دہلا دینے والی واردات میں بری طرح سے جلھسے شخص کو علاک کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں بوائے فرینڈ اور اس کی گرل فرینڈ تھے اور لیو ان میں رہتے تھے۔ آج دونوں کے درمیان کسی بات کو لیکر آپس میں جھگڑا ہوا تھا۔ اس سے ناراض گرل فرینڈ نے عاشق کے اوپر تیزاب پھینک دیا۔ معاملہ آگرہ ضلع کے ہری پروت علاقے کا ہے۔ اب پولیس جانچ میں مصروف ہو گئی ہے۔ فی الحال لڑکی کو پولیس پکڑ نہیں پائی ہے۔

بتادیں کہ یہ واقعہ آگرہ ضلع کے ہری پروت علاقے میں اس جگہ ہوا جہاں گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ لیو ان میں رہ رہے تھے۔ آپس میں دونوں کے درمیان کہا سنی ہوئی جس کے بعد ناراض معشوقہ نے سوتے ہوئے عاشق دیویندر کمار کے اوپر تیزاب پھینک دیا۔ لڑکی یہ سب کرکے وہاں سے فرار ہو گئی۔ مرنے سے پیلے اسپتال میں دیویندر نے کہا کہ میں گھر لوٹا تو اس نے مجھے چائے پلائی اور اس کے بعد میں سو گیا۔ سوتے وقت ہی میرے اوپر تیزاب دالا اور بھاگ گئی۔
ایس پی سٹی روہن پی بوترے کے مطابق عاشق دیویندر کاس گنج ضلع کا رہنے والا تھا اور لڑکی سونم اوریہ کی رہنے والی ہے۔ دیویندر پیتھیلوجی پر کام کرتا تھا اور لڑکی سونم ایک اسپتال میں نرس ہے۔ دونوں لیو ان رلیشن شپ میں رہ رہے تھے اور کسی جھگڑے کے چلتے لرکی سونم نے اپنے عاشق پر تیزاب پھینک دیا جس کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ پولیس کی کارروائی ابھی جاری ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔