اناؤ آبروریزی کیس : ہائی کورٹ نے کہا : حراست نہیں ، بی جے پی ممبر اسمبلی کو فورا گرفتار کرے سی بی آئی
الہ آباد ہائی کورٹ ۔ فائل فوٹو
الہ آباد ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو آج حکم دیاہے ک وہ اناؤ میں عصمت دری کےملزم بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )کےرکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر اور دیگر ملزمان کو بلاتاخیر گرفتار کرے ۔
الہ آباد : الہ آباد ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو آج حکم دیاہے ک وہ اناؤ میں عصمت دری کےملزم بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )کےرکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر اور دیگر ملزمان کو بلاتاخیر گرفتار کرے ۔چیف جسٹس ڈی بی بھوسلےکی قیادت والی بنچ نے کہا کہ سی بی آئی کو اس معاملہ سے متعلق 20جون 2017کو متاثرہ کے ذریعہ درج کرائی گئی ایف آئی آر پر نوٹس لیناچاہئے ۔معاملہ کی اگلی سماعت دومئی کو ہوگی ۔
ایڈیشنل سالیسٹرجنرل نے بنچ کو بتایا کہ سی بی آئی نے آج صبح بی جےپی کے رکن اسمبلی کو حراست میں لے لیا ہے ۔اس پر چیف جسٹس نے کہا،’’سی بی آئی یا دیگرجانچ ایجنسیوں کو رکن اسمبلی اور دیگر ملزمان کو بلا تاخیرگرفتارکرناچاہئے ۔ ‘‘
اس سے پہلے کل معاملہ کی سماعت کرتےہوئے عدالت نے پوچھاتھا کہ اترپردیش حکومت بی جے پی رکن اسمبلی کو کب گرفتارکریگی۔ متاثرہ کےمطابق بانگرمئو کے رکن اسمبلی نے پچھلے سال 17جون کو اس کے ساتھ عصمت دری کی تھی ۔اس کے والد کو رکن اسمبلی کے بھائی اور حامیوں نے ماراپیٹا تھا جس کی وجہ سے انکی پولیس حراست میں موت ہوگئی تھی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔