اترپردیش ضمنی انتخابات : گورکھپور اور پھولپور میں چلی سائیکل ، کمل مرجھایا
سماجوادی پارٹی امیدوار ناگیندر سنگھ پٹیل ۔ فوٹو : اے این آئی
اترپردیش کے ضمنی انتخابات میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور بی ایس پی سپریمو مایا وتی کی جوڑی حکمراں بی جے پی پر بھارتی پڑتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔
لکھنو : اترپردیش کے ضمنی انتخابات میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور بی ایس پی سپریمو مایا وتی کی جوڑی حکمراں بی جے پی پر بھارتی پڑگئی ہے ۔ جہاں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اپنی گڑھ مانی جانے والی گورکھپور سیٹ کو بھی نہیں بچاپائے ، وہیں نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کی پھولپور سیٹ بھی بی جے پی سے چھن گئی ہے ۔ دونوں سیٹوں پر سماجوادی پارٹی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اترپردیش کی گورکھپور سیٹ پرسماجوادی پارٹی کے امیدوار پروین نشاد اب 21 ہزار سے زئد ووٹوں سے بی جے پی امیدوار کو شکست دی ۔ ادھرپھولپور میں بھی سماجوادی پارٹی کے امیدوار ناگیندر سنگھ پٹیل نے بی جے پی کے امیدوار کو 59613 ووٹوں کے بڑے فرق سے ہرادیا ہے ۔ یوپی کی ان دونوں نشستوں پر بی جے پی کے ساتھ ساتھ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا وقار داؤ پر لگا ہوا تھا ۔کیونکہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ تقریبا 20 سالوں پر گورکھپور سے لگاتار کامیاب ہو تے رہے ہیں اور اس سیٹ پر بی جے پی کی جیت تقریبا طے مانی جارہی تھی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔