ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شرمناک ! ہوٹل میں لڑکی کی ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر داروغہ نے ویٹر کے ساتھ کیا ایسا گھنونا کام ، گرفتار

Gorakhpur News: اس معاملہ میں ایس ایس پی جوگیندر کمار کا کہنا ہے کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر فورا ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

  • Share this:
شرمناک ! ہوٹل میں لڑکی کی ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر داروغہ نے ویٹر کے ساتھ کیا ایسا گھنونا کام ، گرفتار
شرمناک ! ہوٹل میں لڑکی کی ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر داروغہ نے ویٹر کے ساتھ کیا ایسا گھنونا کام ، گرفتار ۔ (file photo)

گورکھپور : اترپردیش کے گورکھپور میں وی آئی پی ڈیوٹی میں آئے مہاراج گنج کے انسپکٹر نے ہوٹل میں ویٹر کے ساتھ بد فعلی کرنے کی کوشش کی ہے ۔ لڑکی کی ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر ویٹر کو کمرے میں بند کرکے اس کے ساتھ غلط حرکت کرنے کی کوشش ۔ مینیجر کے ذریعہ اطلاع دئے جانے پر دیر رات ہوٹل پہنچی گورکھپور کی کوتوالی پولیس نے ملزم پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتاری کے دوران بھی اس نے پولیس کے ساتھ بھی کافی ہنگامہ کیا ۔


یہ واقعہ کوتوالی تھانہ کے گنگیج تراہے کے پاس واقع ایک ہوٹل میں پیش آیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ انسپکٹر نشے میں مدہوش تھا ۔ پولیس نے ملزم انسپکٹر کا میڈیکل کرانے کے ساتھ ہی متاثرہ ویٹر کی شکایت پر اس کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ وہیں اس معاملہ میں سی او کوتوالی وی پی سنگھ نے بتایا کہ ویٹر کی شکایت پر مہاراج گنج ضلع میں کرائم برانچ کے انسپکٹر ونود یادو کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ کیس درج کرنے کے ساتھ ہی معاملہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔


بتادیں کہ مہاراج گنج ضلع میں کرائم برانچ میں تعینات ونود یادو کی گورکھپور میں وی آئی پی ڈیوٹی لگائی گئی تھی ۔ اس دوران شہر کے ایک ہوٹل میں انسپکٹر رات میں ٹھہرا تھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ دیر رات ہوٹل کے ایک ویٹر سے نشے میں مدہوش انسپکٹر نے بدفعلی کرنے کی کوشش کی تھی ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس دوران انسپکٹر خود نیم عریاں حالت میں تھا ۔ وہیں ویٹر نے شور مچا کر زور زبردستی کی مخالفت کی ، جس کے بعد ہوٹل کے سارے اسٹاف وہاں پہنچ گئے ۔ ساتھ ہی اطلاع پر کوتوالی تھانہ کی پولیس بھی پہنچ گئی اور نشے میں مدہوش انسپکٹر کو ساتھ لے کر کوتوالی چلی گئی ۔


جہاں دیر رات انسپکٹر کا میڈیکل کرایا گیا ۔ وہیں ویٹر کی شکایت پر سنگین دفعات کے تحت کیس بھی درج کیا گیا ہے ۔ اس معاملہ میں ایس ایس پی جوگیندر کمار کا کہنا ہے کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر فورا ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ساتھ ہی ایس ایس پی نے کہا کہ پولیس کی شبیہ خراب کرنے والے ایسے پولیس اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کیلئے اے ڈی جی اور آئی جی کے یہاں سے مہاراج گنج پولیس کپتان کو رپورٹ بھیجی جاری ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 21, 2021 05:58 PM IST