உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اترپردیش اردو اکیڈمی کا اردو کو روزگار سے جوڑنے کا منصوبہ

    لکھنؤ : اترپردیش اردو اکیڈمی اردو کو روزگار سے جوڑنے کےلئے ماس کمیونیکیشن اینڈ فلم میکنگ سنٹر کھولے گی ۔اکیڈمی کے چیئرمین ڈاکٹر نواز دیوبندی نے لکھنو میں اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ صحافت اور فلم کے میدان میں اردو والوں کے لئے کافی مواقع ہیں۔ اس میدان میں طلبہ کے اندر پروفیشنل صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      لکھنؤ : اترپردیش اردو اکیڈمی اردو کو روزگار سے جوڑنے کےلئے ماس کمیونیکیشن اینڈ فلم میکنگ سنٹر کھولے گی ۔اکیڈمی کے چیئرمین ڈاکٹر نواز دیوبندی نے لکھنو میں اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ صحافت اور فلم کے میدان میں اردو والوں کے لئے کافی مواقع ہیں۔ اس میدان میں طلبہ کے اندر پروفیشنل صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

      اترپردیش اردو اکیڈمی اپنے میدان عمل کو مسلسل وسیع کرنے کےلئے کوشاں ہے۔لکھنو میں آئی اے ایس اردو اسٹڈی سنٹر قام کرنے کے بعد اکیڈمی کے چیئر مین ڈاکٹر نواز دیوبندی نےماس کمیو نیکیشن اینڈ فلم میکنگ سنٹر بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس میں پرنٹ میڈیا کے ساتھ الکٹرانک چینل کے صحافی تیار کئے جائیں گے ۔ فلم سازی کے شعبے میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ کو مکالمہ نویسی کے ساتھ تربیت بھی دی جائے گی۔

      اکیڈمی نئی نسل خاص طور پر طلبہ اور طالبات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ تعلیمی اداروں میں بچوں کا مشاعرہ شروع کرنے کے ساتھ طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کئے جا رہے ہیں۔

      ڈاکٹر نواز دیوبندی نے کہا کہ اردو اکیڈمی نے اس سال نئی کتابوں کو شائع کرنے کے ساتھ ساتھ مسودات کےلئے تعاون بھی دیا ہے۔ پرانی کتابیں پھر سے شائع کی جا رہی ہیں۔ ادبی خدمات کےلئے کتابوں پر انعامات دینے کے ساتھ ہی مجموعی خدمات کےلئے بھی جلد ہی ایوارڈس کا انتخاب ہونے والا ہے۔

      First published: