ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ دینے والی لڑکی نے سپاہی کے پیار میں اٹھایا ایسا قدم ، سبھی رہ گئے دنگ

Bareilly News: اترپردیش کے بریلی میں ایک لڑکی نے زہر کھا کر جان دینے کی کوشش کی ۔ یہ لڑکی 112 پی آر وی کے پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ دیتی ہے ۔ لڑکی کو سنگین حالت میں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔

  • Share this:
پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ دینے والی لڑکی نے سپاہی کے پیار میں اٹھایا ایسا قدم ، سبھی رہ گئے دنگ
پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ دینے والی لڑکی نے سپاہی کے پیار میں اٹھایا ایسا قدم ، سبھی رہ گئے دنگ

بریلی : اترپردیش کے بریلی میں پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ دینے والی ایک لڑکی نے سپاہی کے پیار میں زہریلی چیز کھالی ۔ مقامی لوگوں کی اطلاع کے بعد جائے واقعہ پر پہنچی پولیس نے لڑکی کو ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا ، جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے ۔ پولیس نے لڑکی کے اہل خانہ کو زہریلی چیز کھانے کی اطلاع دی ، جس کے بعد لڑکی کے اہل خانہ بھی ضلع اسپتال پہنچ گئے ۔ زہر کھانے سے پہلے لڑکی نے سپاہی کے خلاف ایک نوٹ بھی لکھا تھا ۔ نوٹ میں لڑکی کے ذریعہ لکھا گیا ہے کہ اس کی موت کیلئے ذمہ دار سپاہی ہے ۔


دراصل سنبھل کی رہنے والی 23 سالہ لڑکی بارہ دری کے سریش شرما نگر میں کرائے کے مکان میں رہتی ہے ۔ لڑکی بریلی زون میں 112 پی آر وی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ڈیوائس آپریٹ کرنے کی ٹریننگ دیتی ہے ۔ اسی دوران لڑکی کا پیلی بھیت میں تعینات سپاہی سے معاشقہ ہوگیا ۔ پتہ چلا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے مسلسل سپاہی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے رہا تھا ۔ تاہم لڑکی نے جب شادی کرنے کی ضد کی تو سپاہی نے انکار کردیا ۔ سپاہی کے انکار کے بعد لڑکی نے چراثیم کش دوا کھا کر خودکشی کی کوشش کی ۔


زہر کھانے کے بعد خود ہی پولیس کو فون کرکے اس کے اطلاع بھی دی ۔ اطلاع پر عزت نگر تھانہ علاقہ میں تعینات یوپی 112 کی پولیس ٹیم نے لڑکی کو ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا ، جہاں اس کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے ۔ لڑکی کی حالت کو دیکھنے کے بعد ضلع اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ اگر لڑکی کو وقت پر اسپتال نہیں لایا جاتا تو اس کی جان بھی جاسکتی تھی ۔ یوپی 112 کے پولیس اہلکاروں کی سوجھ بوجھ سے ہی لڑکی زہر کھانے کے بعد بھی زندہ ہے ۔ لڑکی کے اہل خانہ نے بھی یوپی 112 کے پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔


واقعہ کے بعد ایس ایس پی روہت سنگھ سجوان نے بتایا کہ لڑکی نے زہر کھالیا ہے ۔ لڑکی کو بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ایس ایس پی کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑکی کا کسی سپاہی کے ساتھ معاشقہ بتایا گیا ہے ۔ کون سپاہی ہے ؟ اس کا پتہ لگایا جارہا ہے ۔ اس کے بعد ہی قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 20, 2021 08:56 AM IST