உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اتراکھنڈ کے گیارہویں وزیر اعلی بنے پشکر سنگھ دھامی ، دیکھئے کون کون ہوا کابینہ میں شامل

    اتراکھنڈ کے گیارہویں وزیر اعلی بنے پشکر سنگھ دھامی ، دیکھئے کون کون ہوا کابینہ میں شامل

    اتراکھنڈ کے گیارہویں وزیر اعلی بنے پشکر سنگھ دھامی ، دیکھئے کون کون ہوا کابینہ میں شامل

    گورنر نے اروند پانڈے ، نگیش جوشی کو بھی وزیر کے عہدہ کا حلف دلایا ۔ اس کے علاوہ ریکھا آریہ ، ڈاکٹر دھن سنگھ راوت ، یتیشورانند نے بھی وزیر کے عہدہ کا حلف لیا ۔

    • Share this:
      دہرادون : پشکر سنگھ دھامی نے آج اتراکھنڈ کے گیارہویں وزیر اعلی کے طور پر حلف لے لیا ہے ۔ اتراکھنڈ کی گورنر بے بی رانی موریہ نے دھامی کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا ۔ دھامی کے ساتھ ستپال مہاراج ، ہرک سنگھ راوت ، بنسی دھر بھگت اور یش پال آریہ نے وزیر کے عہدہ کا حلف لیا ۔ گورنر نے اروند پانڈے ، نگیش جوشی کو بھی وزیر کے عہدہ کا حلف دلایا ۔ اس کے علاوہ ریکھا آریہ ، ڈاکٹر دھن سنگھ راوت ، یتیشورانند نے بھی وزیر کے عہدہ کا حلف لیا ۔

      حلف برداری تقریب سے پہلے پشکر سنگھ دھامی نے ریاست کے سابق وزرائے اعلی سے صبح ملاقات کی ۔ اتوار شام کو دھامی نے سابق وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت سے بھاگیرتھی پورم میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ انہوں نے سابق وزیراعلی ترویندر سنگھ راوت سے بھی ڈیفینس کالونی مین واقع رہائش گاہ میں ملاقات کی ۔



      بتادیں کہ ہفتہ کو بی جے پی لیجلسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کئے جانے کے بعد دھامی نے پارٹی لیڈروں کے ساتھ راج بھون جاکر گورنر بے بی رانی موریہ سے ملاقات کی اور انہیں سرکار بنانے سے متعلق دستاویز سونپے تھے ۔

      اتراکھنڈ میں سب سے نوجوان وزیر اعلی

      اودھم سنگھ نگر ضلع کے کھٹیما سے دو مرتبہ ممبر اسمبلی رہے 45 سال کے پشکر سنگھ دھامی اترا کھنڈ کے اب تک کے سب سے نوجوان وزیر اعلی ہیں ۔ دھامی کو راوت کی جگہ وزیر اعلی کا عہدہ سونپا گیا ہے ، جنہوں نے چار مہینے سے بھی کم کی اپنی مدت کار کے بعد ریاست میں آئینی بحران کا حوالہ دیتے ہوئے جمعہ دیر رات عہدہ سے استعفی دیدیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: