ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گھر میں ہی تہہ خانہ بناکر چھپا تھا کروڑوں کی ڈکیتی کرنے والا مشرا، پولیس نے کیا چونکانے والا انکشاف

اتراکھنڈ کے دہرادون (Dehradun) میں کروڑوں کی ڈکیتی معاملے میں دہرادون پولیس (Dehradun Police) نے اہم ملزم سریش جاٹو عرف مشرا کو پولیس کی ایس او جی (SOG) کی ٹیم نے ملزم کو میرٹھ کے ٹی پی نگر سے گرفتار کیا ہے۔

  • Share this:
گھر میں ہی تہہ خانہ بناکر چھپا تھا کروڑوں کی ڈکیتی کرنے والا مشرا،  پولیس نے کیا چونکانے والا انکشاف
اتراکھنڈ کے دہرادون (Dehradun) میں کروڑوں کی ڈکیتی کا معاملہ

اتراکھنڈ کے دہرادون (Dehradun) میں کروڑوں کی ڈکیتی معاملے میں دہرادون پولیس (Dehradun Police) نے اہم ملزم سریش جاٹو عرف مشرا کو پولیس کی ایس او جی (SOG) کی ٹیم نے ملزم کو میرٹھ کے ٹی پی نگر سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم کے خلاف دہلی، اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں 30 سیکنڈ سے زیادہ مقدمے درج ہیں۔ پولیس نے ملزم سے لاکھوں کی قیمت کے سونے چاندی کے زیور برآمد کئے ہیں۔


ملزم اتنا شاطر ہے کہ اس کا حقیقی نام اور پتہ کسی کو بھی معلوم نہیں تھا۔ آپ کو یا دلادیں کہ 22 ستمبر 2019 کو میسوری روڈ پر دیر رات ملزم ایشور کے گھر کچھ ہتھیار بند بدمعاشوں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر کروڑوں روپئے کی لوٹ کی واردات کو انجام دیا تھا۔ اہم ملزم سریش جاٹو جو کہ اپنا نام بدل کر ایک سال سے فرار چل رہا تھا اس کو راجپور پولیس نے میرٹھ سے گرفتار کیا ہے۔


پولیس نے کیا چونکانے والا انکشاف

ایس ایس پی دہرادون ارون مون جوشی نے بتایا کہ 22 ستمبر 2019 کو دہرادون کے مشہور چارڈرڈ اکاؤنٹ آرپی ایشورن کے گھر ڈکیتی کی واردات کو ملزموں نے انجام دیا تھا۔ معاملے میں آٹھ ملزم پہلے ہی گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ واقعے کے بعد سے یہ اہم ملزم سریش جاٹو غائب چل رہا تھا جو کہ ٹی پی نگر میرٹھ میں اپنے ہی گھر میں تہہ خانہ بناکر گزشتہ ایک سال سے رہ رہا تھا۔
Published by: sana Naeem
First published: Dec 17, 2020 09:07 PM IST