ہوشیار! سوشل میڈیا پر اگر کی ایسی غلطی، تو پاسپورٹ اور نوکری سے لیکر ان چیزوں سے ہو سکتے ہیں محروم، آسکتی ہے بڑی مشکل
زیادہ تر لوگ بغیر سوچے سمجھے ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈال دیتے ہیں لیکن اس معاملے میں اب اتراکھنڈ کے لوگوں کو الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Feb 03, 2021 05:39 PM IST

زیادہ تر لوگ بغیر سوچے سمجھے ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈال دیتے ہیں لیکن اس معاملے میں اب اتراکھنڈ کے لوگوں کو الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔
زیادہ تر لوگ بغیر سوچے سمجھے ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈال دیتے ہیں لیکن اس معاملے میں اب اتراکھنڈ کے لوگوں کو الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ جانے انجانے میں ہی ملک مخالف اور معاشرے کے خلاف تبصرہ آپ کو مستقبل میں دقت میں ڈال سکتا ہے اور آپ کو مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ اتراکھنڈ پولیس (Uttarakhand Police) پاسپورٹ درخواست اور اسلحہ لائسنس میں تصدیق کے وقت سوشل میدیا پر بھی شخص کا ریکارڈ گھنگال کر رپورٹ تیار کرے گی۔ اتنا ہی نہیں نوکری درخواست کے وقت بھی آپ کو ان مشکلات کا سمانا کرنا پر سکتا ہے۔ اس بابت اتراکھنڈ ڈی جی پی اشوک کمار (DGP Ashok Kumar) نے سبھی پولیس افسران کو سخت ہدایات دی ہیں۔
اکثر یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ کئی لوگ سوشل میڈیا جیسے کہ فیس بک، ٹویٹر اور وہاٹس ایپ پر ملک مخالف کئی پوسٹ کرتے ہیں جن پر اب لگام لگانے کیلئے سخٹ اقدام اٹھائے جا رہے ہیں۔ اتراکھنڈ (Uttarakhand Police) ملک کے خلاف سوشل میڈیا میں پوسٹ کرنے والوں پر اب اور سخٹ ایکشن کے گی۔ حالانکہ اس سے پہلے صرف آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جاتا تھا لیکن اب اگر ملک کے خلاف کوئی سوشل میڈیا پر کچھ لکھتا ہے تو اس کو یہ بہت بھاری پڑ سکتا ہے۔ یہی نہیں ہولیس ایسے پوسٹ کرنے والوں کو پاسپورٹ سے لیکر اسلحہ لائسنس اور نوکری تک سے محروم کر سکتی ہے۔
ڈی جی پی اشوک کمار نے کہی یہ بات۔۔