உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رودرپور میں زہریلی گیس نکلنے سے ہنگامہ، گھر چھوڑ کر بھاگے لوگ، ریسکیو افسران سمیت 25 کی حالت بگڑی

    Uttarakhand gas leak: ریسکیو کرنے پہنچی ایس ڈی آر ایف ٹیم کے انچارج اور بچاؤ کے لیے آئے کچھ جوانوں کے ساتھ کیچھا کے ایس ڈی ایم بھی گیس کی لپیٹ میں آگئے۔ گیس لیک اتنی خطرناک تھی کہ پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی اور لوگ گھر چھوڑ کر بھاگ گئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttarakhand (Uttaranchal), India
    • Share this:
      Uttarakhand gas leak: ادھم سنگھ نگر ضلع کے رودرپور میں ایک بڑے حادثے کی خبر آ رہی ہے۔ آزاد نگر میں زہریلی گیس کے لیک ہونے کی وجہ سے کم از کم 25 افراد کی طبیعت بگڑ گئی، جنہیں آنا فانا میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ریسکیو کرنے پہنچی ایس ڈی آر ایف ٹیم کے انچارج اور بچاؤ کے لیے آئے کچھ جوانوں کے ساتھ کیچھا کے ایس ڈی ایم بھی گیس کی لپیٹ میں آگئے۔ گیس لیک اتنی خطرناک تھی کہ پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی اور لوگ گھر چھوڑ کر بھاگ گئے۔ لوگوں نے سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی۔ پولیس اور ایس ڈی آر ایف نے موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کام شروع کیا اور ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
      اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ایک کباڑی کی دکان میں رکھے سلینڈر سے گیس لیک ہونے کی وجہ سے پریشانی محسوس ہوئی لیکن کسی کو سمجھ نہیں آیا کہ ہوا کیا ہے۔ کچھ دیر بعد جب پریشانی بڑھنے لگی تو لوگ اسپتال پہنچے اور سلینڈر سے گیس لیک ہونے کی اطلاع ملتے ہی لوگ بھی علاقے سے بھاگنے لگے۔

      Ankita Murder Case: جیسے میں مر رہی، ویسے ہی موت اسے دی جائے: متاثرہ کا آخری درد بھرا بیان

      اداکارہ Yoo Joo Eun نے کرلی خودکشی، کنبے-دوستوں کیلئے چھوڑا روح جھنجھوڑ دینے والا نوٹ

      تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ پولیس کے ساتھ ایس ڈی آر ایف کے لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے اور گیس لیکیج پر قابو پانے اور لیک ہونے والے سلینڈر کو سیل کرنے کی کوششیں کی گئیں۔ حالانکہ اس بچاؤ مہم کے دوران کیچھا کے ایس ڈی ایم کوستوبھ مشرا کو بھی تکلیف ہوئی اور انہیں سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: