உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اترکاشی: لینڈ سلائیڈنگ سے گنگوتری ہائی وے 15 گھنٹے سے بند، لگا 5 کلومیٹر لمبا جام، ہزاروں مسافر پھنسے

اترکاشی ضلع میں بارش کی وجہ سے ہیلگوگڈ کے قریب پچھلے کچھ دنوں سے مسلسل مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ 15 گھنٹے تک سڑک بند رہنے کی وجہ سے گنگوتری ہائی وے پر تقریباً 5 کلومیٹر تک جام ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttarakhand (Uttaranchal), India
    • Share this:
      اترکاشی: اتراکھنڈ کے اترکاشی میں ہیلگوگڈ کے قریب گنگوتری ہائی وے گزشتہ 15 گھنٹوں سے بند ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ پہاڑی سے مسلسل پتھر گرنے کی وجہ سے بی آر او کو کام کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہزاروں مسافر راستے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ مسافروں کو کل یعنی بدھ کی شام سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مسافروں کو یہاں کھانے پینے کا بھی بڑا مسئلہ درپیش ہے۔ کئی بچے اور خواتین بھی جام میں پھنسے ہوئے ہیں۔

      اترکاشی ضلع میں بارش کی وجہ سے ہیلگوگڈ کے قریب پچھلے کچھ دنوں سے مسلسل مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ 15 گھنٹے تک سڑک بند رہنے کی وجہ سے گنگوتری ہائی وے پر تقریباً 5 کلومیٹر تک جام ہے۔ بی آر او افسران خود موقع پر کھڑے ہیں۔ حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ بی آر او کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کام شروع کر دیا۔ ہائی وے میں پڑے پتھروں کو جے سی بی کے ذریعے ہٹایا جا رہا ہے۔ بی آر او حکام مسافروں سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کر رہے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے بند یامانوتری ہائی وے کو کھول دیا گیا۔

      چنڈی گڑھ MMS کیس: ملزم لڑکی کو چیٹنگ پر دھمکانے والا آرمی جوان نکلا

      دوست کی آخری وداعی میں پہنچے احسان قریشی۔سنیل پالد،راجو شریواستو کی آخری سفر کی تصاویر

      رہائشی مکان میں دب کر خاتون کی موت
      آپ کو بتا دیں کہ اترکاشی میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ چنیالیسور کے کمراڈا گاؤں میں ایک رہائشی مکان کو بارش کی وجہ سے نقصان پہنچا۔ رہائشی مکان کے ملبے تلے دب کر خاتون کی موت ہو گئی۔ بدھ کو چنیالیسور علاقے میں شدید بارش کی وجہ سے کمراڈا گاؤں کے موندرا نامے ٹوک میں پتھر سے بنے ایک منزلہ مکان کو بھی نقصان پہنچا۔ گاؤں کی بھٹو دیوی (60سال) بیوی جورولال رہائشی مکان کے ملبے تلے دب کر جاں سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر دیویندر پٹوال نے بتایا کہ ملبے تلے دب جانے سے ایک خاتون کی موت ہوئی ہے۔ خاتون کی لاش کو ملبے سے نکالا جا رہا ہے۔ خاتون کے خاندان کو حکومتی اصولوں کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: