ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Kumbh Mela: اتراکھنڈ کے کمبھ میلہ میں بھاری بھیڑ، 10 اپریل سے کووڈ۔19 کے کیسوں میں لگاتار اضافہ، 1,086 کی حد پار

شاہی اشنان کے نتیجے میں 13 اپریل کی شام 4 بجے تک کمبھ میلے کے علاقے میں کووڈ۔19 کے 1,086 مثبت کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اگلا شاہی اشنان بدھ ہوگا۔

  • Share this:
Kumbh Mela: اتراکھنڈ کے کمبھ میلہ میں بھاری بھیڑ، 10 اپریل سے کووڈ۔19 کے کیسوں میں لگاتار اضافہ، 1,086 کی حد پار
اتراکھنڈ کے کمبھ میلہ میں بھاری بھیڑ

ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسوں کے دوران کمبھ میلے (Kumbh Mela) میں 30 لاکھ سے زائد لوگ جمع ہوچکے ہیں۔ ہری دوار (Haridwar) کے ہری کی پیری (Har Ki Pairi) میں واقع کمبھ میلے میں گنگا اشنان میں ہزاروں عقیدت مند اپنے مذہبی رسوم کو انجام دے رہے ہیں۔ شاہی اشنان کے نتیجے میں 13 اپریل کی شام 4 بجے تک کمبھ میلے کے علاقے میں کووڈ۔19 کے 1,086 مثبت کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اگلا شاہی اشنان بدھ ہوگا۔


پیر (12 اپریل) کو دوسرے شاہی سنن میں 30 لاکھ سے زیادہ عقیدت مندوں کے آنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ ہری دوار، دہرادون، پوری اور تہری کے کچھ حصوں سمیت مختلف مقامات سے 387 کووڈ کیس رپورٹ ہوئے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق پیر کے روز کمبھ میلے کے علاقے میں مجموعی طور پر 66,203 ٹیسٹ کئے گئے۔


اس میلے میں دنیا کا سب سے بڑا انسانی اجتماع ہوتا ہے اور موجودہ میلے میں مزید تین دنوں میں روزانہ دس لاکھ افراد جمع ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ مجموعی طور پر اس تہوار میں 100 سے 150 ملین افراد جمع ہوتے ہیں۔ جس میں مرد و خواتین اور بچے سبھی شریک ہوتے ہیں۔ ہری دوار کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ایس کے جھا (Dr SK Jha) نے بتایا کہ 11 اپریل سے 13 اپریل کے درمیان میلے کے علاقے میں 961 کیس سامنے آئے ہیں۔


اتراکھنڈ کے محکمہ صحت کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں منگل کے روز مجموعی طور پر 1,925 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی 13 اموات بھی ہوئی ہیں۔ ضلع دہرادون میں 775، ہری دوار میں 594، نینی تال میں 217 اور اودھم سنگھ نگر میں 172 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

کمبھ میلہ کا انعقاد کووڈ۔19 کی دوسری لہر کے دوران ہی ہو رہا ہے۔ بدھ کے روز ہندوستان میں 184,372 تازہ کیس ریکارڈ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 13,873,825 ہیں۔

یہ ایک دن میں کسی بھی ملک میں درج ہونے والا دوسرا سب سے زیادہ نمبر ہے۔ ہندوستان میں صرف ایک ہی دن میں سب سے زیادہ کیس درج کیے گئے ہیں۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 15, 2021 12:57 AM IST