ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی نے ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے کا کیا افتتاح ، کانگریس پر جم کر سادھا نشانہ

اترپردیش کے باغپت میں ایسٹرن پیریفرل ایکسرپس وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے مرکزی حکومت کے تمام کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے اپوزیشن پر بھی جم کر حملہ بولا ۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی نے ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے کا کیا افتتاح ، کانگریس پر جم کر سادھا نشانہ
وزیر اعظم نریندر مودی:فائل فوٹو

باغپت : اترپردیش کے باغپت میں ایسٹرن پیریفرل ایکسرپس وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے مرکزی حکومت کے تمام کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے اپوزیشن پر بھی جم کر حملہ بولا ۔ یہاں کھیل اسٹیڈیم میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ غریبوں ، دلتوں ، پسماندہ اور آدیواسیوں کیلئے جو بھی کام کیا جاتا ہے ، کانگریس اور اس کے ساتھ چلنے والی پارٹیاں یا تو اس میں روڑہ اٹکانے لگتی ہیں یا پھر اس کا مذاق اڑاتی ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اتنا پیار اس وقت ہوتا ہے جب سیوک سے اس کا مالک خوش ہو ، آج بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت کے چار سال پورے ہونے پر آپ کا یہ پردھان سیوک پھر آپ کے سامنے دست بستہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باغپت ، مغربی یوپی اور دہلی این سی آر والوں کیلئے بہت بڑا دن ہے ۔ دو بہت بڑی سڑک اسکیموں کا آج افتتاح کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج جب اس نئی سڑک پر چلنے کا موقع مجھے ملا تو تجربہ ہوا کہ 14 لین کا سفر دہلی این سی آر کے لوگوں کی زندگی کو کتنا خوشگوار بنادے گا۔ وہیں کوئی رکاوٹ نہیں ، ایک سے ایک جدید تکنیک کا استعمال ، کنکریٹ کے ساتھ ہریالی کا بھی میل کیا گیا ہے ۔ یہی نہیں جس رفتار سے یہ 9 کلو میٹر سڑک بنی ہے ، اسی رفتار سے میرٹھ تک اس ایکسپریس وے کا کام مکمل کرکے اس کو بھی قوم کے نام وقف کردیا جائے گا۔

First published: May 27, 2018 03:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading