اتراکھنڈ بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان، طالبات نے ایک بار پھرماری بازی
اتراکھنڈ بورڈ امتحان میں ہائی اسکول میں دہرادون کے ایس پی ایچ آئی ڈی ناتھووالا اسکول کی طالبہ اننتا سكلاني نے 99 فیصد مارکس حاصل کرکے ریاست میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔
- UNI
- Last Updated: May 30, 2019 01:29 PM IST

ٹاپر اننتا سکلانی کو مٹھائی کھلاتے اہل خانہ
اتراکھنڈ بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان جمعرات کو کر دیا گیا جس میں طالبات نے ایک بار پھر بازی ماری ہے۔ بورڈ امتحان میں ہائی اسکول میں دہرادون کے ایس پی ایچ آئی ڈی ناتھووالا اسکول کی طالبہ اننتا سكلاني نے 99 فیصد مارکس حاصل کرکے ریاست میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ اننتا کو 500 میں سے 495 مارکس حاصل ہوئے۔
انٹرميڈیٹ میں اترکاشی کی ستاكشي نے 97.80 فیصد مارکس حاصل کرکے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ ستاكشي نے 500 میں سے 490 مارکس حاصل کرکے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ بورڈ کی طرف سے جاری اعداد کے مطابق ہائی اسکول امتحان میں اس بار 76.43 اسٹوڈنٹس نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس میں 82.47 طالبات اور 70.60 طالب علم امتحان میں پاس ہوئے۔
انٹر ميڈیٹ میں اس بار کل 83.13 فیصد اسٹوڈنٹس ہی کامیابی حاصل کر پائے۔جس میں 83.79 فیصد طالبات اور 76.29 طالب علم پاس ہوئے۔
ہائی اسکول کے امتحان کے لئے اس سال 61 ہزار دو سو 63 اسٹوڈنٹس رجسٹرڈ ہوئے تھے۔ اس میں سے 59 ہزار آٹھ سو دو نے امتحان دیئے اور 45 ہزار چھ سو 28 امتحان میں پاس ہوئے ہیں۔
انٹرمیڈیٹ میں اترکاشی کے طالب علم سکشم نے 500/489 یعنی 97.80 فیصد، ہائی اسکول میں دہرادون کے ارپت اگروال نے 500/493 یعنی 98 فیصد مارکس حاصل کر کےدوسرا مقام حاصل کیا ہے۔