نئی دہلی۔ اتراکھنڈ میں کانگریس کے 9 باغیوں کی رکنیت پر آج نینی تال ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ان کی عرضی مسترد کر دی ہے۔ اسے ہریش راوت کے لئے بڑی راحت سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ اب سارا دارومدار 9 آزاد ممبران اسمبلی پر ہے جو ایوان میں ووٹنگ کریں گے۔ کل ایوان میں طاقت آزمائی ہونا ہے۔
ہفتہ کو عدالت نے اس معاملے کی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ اگر فیصلہ باغیوں کے حق میں آتا تو انہیں طاقت آزمائی میں ووٹ ڈالنے کا حق مل جاتا، لیکن انہیں کورٹ سے راحت نہیں ملی۔
سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اتراکھنڈ میں ہریش راوت کو منگل کو صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے کے درمیان ایوان میں اکثریت ثابت کرنا ہے۔ اس درمیان اتراکھنڈ معاملے میں ایک اور اسٹنگ کے سامنے آنے سے اتراکھنڈ کی سیاست اور گرما گئی ہے۔ کانگریس کے باغی ممبر اسمبلی وجے بہوگنا نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ اگر ان کے حق میں نہیں آیا تو وہ سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔