ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

روس کی ٹیکنالوجی سے بجھائی جا رہی اتراکھنڈ کی خوفناک آگ، اب تک 6 افراد ہلاک

دہرادون۔ اتراکھنڈ میں تقریبا 1900 ہیکٹئیر جنگل کے علاقے میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کے بعد حکومت نے دو ایم آئی -17 ہیلی کاپٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: May 01, 2016 12:48 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
روس کی ٹیکنالوجی سے بجھائی جا رہی اتراکھنڈ کی خوفناک آگ، اب تک 6 افراد ہلاک
دہرادون۔ اتراکھنڈ میں تقریبا 1900 ہیکٹئیر جنگل کے علاقے میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کے بعد حکومت نے دو ایم آئی -17 ہیلی کاپٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔

دہرادون۔ اتراکھنڈ میں تقریبا 1900 ہیکٹئیر جنگل کے علاقے میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کے بعد حکومت نے دو ایم آئی -17 ہیلی کاپٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس درمیان، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور بری فوج کے جوان آگ بجھانے کی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ اس آگ میں اب تک چھ افراد مارے جا چکے ہیں۔


ریاست میں میں جل رہے جنگلوں کو بجھانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ فوج، اور این ڈی آر ایف سمیت کئی ایجنسیوں کو آگ بجھانے کے کام میں لگا دیا گیا ہے۔ ایئر فورس کی اسپیشل ٹیم جنگل کی لپٹوں کو بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹر سے پانی برسا رہی ہے۔ اس کے علاوہ دوسری ایجنسیاں بھی آگ کو بجھانے میں جی جان سے مصروف ہیں لیکن آگ اتنی زیادہ پھیل چکی ہے کہ فی الحال قابو میں نہیں آئی ہے۔ نینی تال کے گھوڑاكھال اور گڑھوال میں ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر جنگلوں میں پانی گرا کر آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں۔


اس موسم میں آگ سے کل 1890.79 ہیکٹر جنگل کے علاقے برباد ہو چکے ہیں۔ آگ کا یہ سلسلہ دو فروری کو شروع ہوا تھا۔چمولی، پوڑی، رودرپرياگ، ٹہری، اترکاشی، الموڑا، پتھوراگڑھ اور نینی تال سب سے زیادہ متاثر اضلاع میں سے ہیں۔ راج بھون کے حکام نے بتایا کہ این ڈی آر ایف کی تین اور ایس ڈی آر ایف کی ایک کمپنی ریاست کے الگ الگ حصوں میں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ہندستانی فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹروں کو نینی تال اور پوڑی اضلاع میں بھیجا گیا ہے تاکہ وہ جل رہے جنگلوں میں پانی کی بوچھار کر سکیں۔


مرکزی حکومت نے آگ کو آفت قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی، ریاست کو اس آفت سے نمٹنے کے لئے مکمل مدد کا یقین دلایا ہے۔ ہفتہ کو وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے گورنر کےکے پال سے بات کی۔ گورنر خود اس آفت سے نمٹنے کے کاموں پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ سیٹلائٹ کے ذریعے اتراکھنڈ کے جنگلوں کی آگ کا پل پل اپ ڈیٹ لیا جا رہا ہے۔ اس وقت قریب 2000 ہیکٹر جنگل کی آگ میں جل رہا ہے۔ یہ آگ اتراکھنڈ کے 13 اضلاع میں پھیلی ہوئی ہے۔ اب تک آگ کے قریب 1000 معاملے درج کئے جا چکے ہیں۔

uttrakhand2

اتراکھنڈ کے جنگلوں کی آگ 13 اضلاع میں پھیلی ہےجس میں ٹہری گڑھوال، چمولی، الموڑا اور نینی تال سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ ریاست کے چیف سیکرٹری آگ بجھانے کے لئے چلائے جا رہے آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس پورے آپریشن کی معلومات دی۔ آگ بجھانے کے آپریشن میں لگی ایئر فورس کی کمان ونگ کمانڈر وی کے سنگھ نے سنبھالی ہوئی ہے۔ انہوں نے ایئر فورس کی مہم کی معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ روس سے خاص طرح کے بكیٹ کا استعمال اس مشن میں کیا جا رہا ہے۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ دریا یا جھیل سے ایک بار میں 5 ہزار لیٹر پانی بھر کر لے جا سکتا ہے۔

 

 
First published: May 01, 2016 10:44 AM IST