ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ٹہری میں نوجوان۔ نابالغ لڑکی کے ہوٹل میں ملنے پر ہنگامہ، خاص فرقہ کی دکانوں میں توڑ پھوڑ

نوجوان گھنسالی میں ہی نائی کا کام کرتا ہے۔ اس درمیان لوگوں نے بازار میں ایک خاص فرقے کے تقریبا دس دکانوں کا سامان باہر پھینک دیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 31, 2018 09:31 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ٹہری میں نوجوان۔ نابالغ لڑکی کے ہوٹل میں ملنے پر ہنگامہ، خاص فرقہ کی دکانوں میں توڑ پھوڑ
واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے باہر سے آکر وہاں کام کررہے لوگوں کو بھگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کے لئے بازار بند کردیا۔

اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقہ ٹہری ضلع کے گھنسالی میں پیر کو ایک خاص فرقہ کی دوکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ یہاں کی صورت حال بہت تناؤ سے بھری ہوئی ہے، مگر قابو میں ہے اور خاص ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی پی (امن وامان) اشوک کمار نے یو این آئی کو بتایا کہ گھنسالی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں ایک نابالغ لڑکی کو دیگر فرقے کے ایک نوجوان کے ساتھ مقامی لوگوں نے پولس کی مدد سے پکڑا۔ نوجوان گھنسالی میں ہی نائی کا کام کرتا ہے۔ اس درمیان لوگوں نے بازار میں ایک خاص فرقے کے تقریبا دس دکانوں کا سامان باہر پھینک دیا۔


 کمار نے بتایا کہ پولس انسپکٹر اس مقام پر موجود ہے۔ وہاں کافی تناؤ ہے، لیکن قابو میں ہے۔ دوسری بات یہ بتائی جا رہی ہے کہ پولیس نوجوان کو تھانے لے کر جارہی تھی، اسی درمیان مشتعل لوگوں نے نوجوان کے گلے میں جوتوں کی مالا پہنا دی اور اس کی پٹائی کی جبکہ نابالغ لڑکی کو تھانے بھیجنے کے ساتھ اس کے خاندان کے افرا د کو بلایا گیا۔


اے ڈی جی نے بتایا کہ ملزم نوجوان آزاد علوی (18) ولد حبیب علوی ساکن نگلی تحصیل دھامپور ضلع بجنور (اترپردیش) کا رہنے والا ہے۔ جس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے باہر سے آکر وہاں کام کررہے لوگوں کو بھگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کے لئے بازار بند کردیا۔

First published: Jul 31, 2018 09:31 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading