نئی دہلی۔ اتراکھنڈ میں کانگریس کے نو باغی ممبران اسمبلی نے انہیں نااہل قرار دئے جانے کے فیصلے کو نینی تال ہائی کورٹ کے ذریعہ درست قرار دئے جانے کے بعد آج آناً فاناً سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا جس پر آج سہ پہر سماعت ہوگی۔ نااہل ممبران اسمبلی کی طرف سے سینئر وکیل سی اے سندرم نے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کے سامنے معاملے کا خصوصی ذکر کیا۔ انہوں نے اس بنچ کے سامنے یہ معاملہ بھیج دیا جس نے طاقت کا امتحان کرانے کا حکم دیا تھا۔
جب مسٹر سندرم نے متعلقہ بنچ کے سامنے معاملہ کا خصوصی ذکر کیا تو اس نے اس پر سہ پہر دو بجے سماعت کرنے کا فیصلہ کیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔