ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Prayagraj News : ماسک نے کیا کمال ، قابو میں آیا ٹی بی کا مرض ، جانئے کیسے

پریاگ راج ضلع تپ دق کے محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق ٹی بی کے مریضوں کی تعداد میں ایک سال میں تقریبا نو ہزار کی کمی واقع ہوئی ہے۔

  • Share this:
Prayagraj News : ماسک نے کیا کمال ، قابو میں آیا ٹی بی کا مرض ، جانئے کیسے
علامتی تصویر ۔ pixabay.com

پریاگ راج : کورونا کے خلاف لڑائی میں بچاو کے لئے ماسک کے استعمال کی لازمیت نے حکومت کے ہدف کو کافی حد تک پورا کیا ۔ لیکن اس کی وجہ سے ایک اور بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے ۔ ضلع تپ دق کے محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق ٹی بی کے مریضوں کی تعداد میں ایک سال میں تقریبا نو ہزار کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جہاں 2020 میں 11610 نئے افراد کی شناخت کی گئی تھی وہیں 2021 میں صرف 3059 نئے مریض پائے گئے ہیں ۔


جاگرن ڈاٹ کام کی ایک خبر کے مطابق چیف میڈیکل افسر نے بتایا کہ تپ دق کی بیماری کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا ہوگئی ہے ۔ سب سے اہم بات یہ کہ وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے ماسک نے تپ دق اور انسانوں کے درمیان رکاوٹ کا کام کیا ۔ یہی نہیں لوگوں کے معاشرتی طرز عمل میں تبدیلی کی وجہ سے متعدی بیماریوں پر کافی حد تک قابو پانے میں کامیابی ملی ہے ۔


بتادیں کہ محکمہ صحت 24 مارچ کو یوم تپ دق کا عالمی دن منانے جارہا ہے ۔ اس پروگرام کا انعقاد 'دی کلاک از ٹکنگ' کی تھیم پر ہوگا۔ بیداری ریلی صبح 8:30 بجے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر سے شروع ہوگی اور بیلی اسپتال کیمپس میں واقع ڈسٹرکٹ میڈیکل افسر آفس پر اختتام پذیر ہوگی۔


کیسے پہچانیں ٹی بی ہے یا نہیں

دو ہفتوں سے زیادہ کھانسی یا بخار ہو یا جسمانی وزن میں مسلسل کمی آرہی ہو ، تو ایسی صورتحال میں فورا جانچ کرانی چاہئے ۔ تاکہ اگر بیماری لاحق ہو رہی ہو تو ابتدائی مرحلہ میں ہی اس کا پتہ لگایا جاسکے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 23, 2021 10:54 AM IST