نئی دہلی : کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طالب علم روہت ویمولا کی خودکشی پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے اسے 'قتل قرار دیا ہے اور جانچ ایجنسیوں سے تفتیش کرکے اس کی تہہ تک جاکر حقیقت کا پتہ لگانے کو کہا ہے ۔
مسٹر واڈرا نے اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ 25 سال کی عمر مرنے کی نہیں ہوتی، روہت نے کن وجوہات کی بنا پر جان دی۔ ان کے سوسائڈ نوٹ پر آنکھ بند کر یقین نہ کیا جائے۔ اس کا قتل ہے اور مجرم کھلے گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ تحقیقات میں تاخیر سے انتظامیہ اور حکومت پر شک کی صورت حال بن رہی ہے۔
صنعت کار واڈرا نے آگے لکھا ہے کہ روہت کے خاندان اور طالب علموں کو سوالات کے جواب چاہئے۔ اس خودکشی کو 'سڑ چکے نظام کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس معاملے کی تہہ تک جاکر حقیقت کا پتہ لگایا جانا چاہئے۔ روہت نے جو قدم اٹھایا ہے وہ مظالم کی وجہ سے اٹھایا ہے اور اس کے لئے مکمل نظام ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمہاری روح کو سکون ملے اور تمہارا پیغام سوئے ہوئے لوگوں کے کان تک پہنچے‘‘۔
کانگریس اس معاملے میں مرکزی وزیر محنت بنڈارو دتاتریہ کا استعفی مانگ رہی ہے اور کانگریس نائب صدر راہل گاندھی هڑتال کر رہے طالب علموں سے ملنے حیدرآباد گئے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔