اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ریلائنس برانڈز لمیٹڈ کے ساتھ Valentino کی ہندوستان میں انٹری، ممبئی میں اسٹورز کا منصوبہ

    ریلائنس برانڈز لمیٹڈ نے ویلنٹینو کے ساتھ ایک طویل مدتی معاہدے پر دستخط کیا ہے۔

    ریلائنس برانڈز لمیٹڈ نے ویلنٹینو کے ساتھ ایک طویل مدتی معاہدے پر دستخط کیا ہے۔

    یہ برانڈ فی الحال 144 مقامات پر 212 ویلنٹینو کے براہ راست چلنے والے بوتیک اور 1,300 پوائنٹس آف سیل کے ذریعے موجود ہے۔ یہ شراکت داری برانڈ کو اپنے ہندوستانی صارفین کے لیے مزید قابل رسائی بنانے میں مدد کرے گی۔

    • Share this:
      Valentino ریلائنس ریٹیل وینچرس لمیٹیڈ (Reliance Retail Ventures Ltd) کا ذیلی ادارہ ریلائنس برانڈ لمیٹیڈ (Reliance Brand Limited) کو عالمی برانڈز شروع بنانے کا مینڈیٹ حاصل ہے۔ اب اس نے معروف اطالوی لگژری برانڈ میسن ویلنٹینو (Maison Valentino) کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ ریلائنس برانڈز نے جمعرات 21 جولائی کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ویلنٹینو کا پہلا برانچ دہلی میں کھولا جائے گا، اس کے بعد ایک اور ممبئی میں کھولا جائے گا۔

      پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ریلائنس برانڈز لمیٹڈ نے ویلنٹینو کے ساتھ ایک طویل مدتی معاہدے پر دستخط کیا ہے۔ تاکہ ہندوستان میں برطانوی میسن ڈی کوچر (جس میں ملبوسات اور فیشن کے سامان شامل ہے) کو لایا جا سکے۔

      ریلائنس برانڈ لمیٹیڈ نے کہا کہ دہلی میں پہلا اسٹور 2022 میں موسم گرما کے اختتام تک کھلنے والا ہے، ممبئی میں فلیگ شپ اسٹور آنے والے مہینوں میں کھلے گا۔ ریلائنس نے کہا کہ دکانوں میں خواتین کے لباس، مردانہ لباس، جوتے اور ویلنٹینو کے لوازمات کی مکمل رینج رکھی جائے گی۔

      ریلائنس برانڈز نے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نئے طویل مدتی ڈسٹری بیوشن ڈیل سے ریٹیل مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کو اپنانے کے لیے تیار کردہ تجدید شدہ اسٹور تصور کے ذریعے برانڈ کی موجودگی کی اجازت ہوگی۔ تجرباتی ڈیزائن گاہکوں کو ایک عالمی تجربہ اور ایک مخصوص کلائنٹ کا تجرباتی سفر فراہم کرے گا۔

      دہلی میں ویلنٹینو ڈی ایل ایف ایمپوریو میں 162 مربع میٹر کا بوتیک کھولے گا، جس میں ویلنٹینو خواتین اور مردوں کی ضروریات کے سامان ہوں گے۔ جب کہ ممبئی کا فلیگ شپ میں ویلنٹینو کے نئے پروڈکٹ بھی دستیاب ہوں گے، جس میں خواتین کے لباس، مردانہ لباس، جوتے، اور ویلنٹینو گاروانی برانڈ کے لوازمات، تھیلے، چمڑے کے چھوٹے سامان، چشمہ، اسکارف، ٹائی اور خوشبو شامل ہیں۔

      مزید پڑھیں: 

      ریلائنس برانڈز لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر درشن مہتا نے کہا کہ یہ برانڈ فی الحال 144 مقامات پر 212 ویلنٹینو کے براہ راست چلنے والے بوتیک اور 1,300 پوائنٹس آف سیل کے ذریعے موجود ہے۔ یہ شراکت داری برانڈ کو اپنے ہندوستانی صارفین کے لیے مزید قابل رسائی بنانے میں مدد کرے گی۔

      مزید پڑھیں: 


      معروف اطالوی فیشن ڈیزائنر ویلنٹینو گاروانی اور گیان کارلو گیامٹی کے ذریعہ قائم کیا گیا، ویلنٹینو موجودہ تخلیقی ڈائریکٹر پیئرپاؤلو پِکیولی اور سی ای او جیکوپو وینٹورینی کے تحت اثر انگیز تخلیقی ارتقاء سے گزرا ہے اور برانڈ کو عصری عیش و عشرت کی طرف گامزن کرتے ہوئے اپنے ورثے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے سب سے زیادہ سامان فروخت کرنا کا اعزاز حاصل ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: