ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ورون گاندھی کو جھٹکا، بی جے پی نے ریاستی ایگزیکٹیو کی فہرست سے کیا باہر

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی یوپی پردیش ایگزیکٹو کی فہرست میں ورون گاندھی کا نام نہیں ہے

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Aug 01, 2016 01:03 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ورون گاندھی کو جھٹکا، بی جے پی نے ریاستی ایگزیکٹیو کی فہرست سے کیا باہر
بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی: فائل فوٹو۔

نئی دہلی۔ ورون گاندھی کو اترپردیش کا وزیر اعلی کا دعویدار بتانے والے ان کے حامیوں کے لئے بڑا جھٹکا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی یوپی پردیش ایگزیکٹو کی فہرست میں ورون گاندھی کا نام نہیں ہے جبکہ یوپی کے زیادہ تر ممبران پارلیمنٹ کا نام اس میں موجود ہے۔ بتا دیں کہ ورون گاندھی یوپی کے سلطان پور سے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔


حالانکہ گزشتہ فہرست میں بھی ورون گاندھی کا نام نہیں تھا۔ بتا دیں کہ ورون گاندھی کے حامیوں نے کچھ دنوں پہلے انہیں یوپی میں بی جے پی کا سی ایم چہرہ بنائے جانے کے لئے مظاہرہ کیا تھا، جسے لے کر بی جے پی اعلی کمان میں ناراضگی بتائی جا رہی تھی۔


واضح رہے کہ جون میں الہ آباد میں بی جے پی کی دو روزہ قومی ایگزیکٹو میٹنگ ہوئی تھی۔ اس موقع پر شہر میں ورون گاندھی کے پوسٹر اور ہورڈنگز بڑی تعداد میں لگے ہوئے تھے۔ ان پوسٹرس اور ہورڈنگس میں ورون گاندھی کو اترپردیش کے وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار کے طور پر دکھایا گیا تھا۔

First published: Aug 01, 2016 01:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading