ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

واسکو ڈی گاما - پٹنہ ایکسپریس حادثہ : مہلوکین کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے کا معاوضہ ، جانچ کا حکم

ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے اترپردیش میں چترکوٹ کے پاس مانک پور اسٹیشن پر 12741 ڈاؤن واسکوڈی گاما -پٹنہ ایکسپریس کے آج صبح حادثہ کا شکار ہوجانے پر گہرا دکھ ظاہر کرتے ہوئے اس کی جانچ کا حکم دے دیا ہے

  • UNI
  • Last Updated: Nov 24, 2017 01:13 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
واسکو ڈی گاما - پٹنہ ایکسپریس حادثہ : مہلوکین کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے کا معاوضہ ، جانچ کا حکم
علامتی تصویر

نئی دہلی: ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے اترپردیش میں چترکوٹ کے پاس مانک پور اسٹیشن پر 12741 ڈاؤن واسکوڈی گاما -پٹنہ ایکسپریس کے آج صبح حادثہ کا شکار ہوجانے پر گہرا دکھ ظاہر کرتے ہوئے اس کی جانچ کا حکم دے دیا ہے اور مرنے والوں کے لئے معاوضہ کی رقم کا اعلان بھی کیا ہے۔

ریلوے بورڈمیں رابطہ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل انل سکسینہ نے یہاں بتایا کہ ریلوے کے وزیر نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور حادثہ کے اسباب کی اعلی سطح پر جانچ کا حکم دے دیا ہے۔ مسٹر گوئل نے مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ (5) لاکھ روپے ، شدید طور پر زخمی ہونے والوں کو ایک لاکھ روپے اور معمولی طور پر زخمی ہونے ولاوں کو پچاس ہزار روپے کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو مانک پور اور چترکوٹ کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ وزیر ریل نے ان کے علاج کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

First published: Nov 24, 2017 01:11 PM IST