ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

چیف جسٹس آف انڈیا کے خلاف مواخذہ کے نوٹس پر فیصلہ جلد ! قانونی ماہرین سے ملے وینکیا نائیڈو

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا کو عہدہ سے ہٹانے کو لے کر کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے دئے گئے نوٹس پر قانونی ماہرین سے مشورہ کیا ہے ۔

  • Share this:
چیف جسٹس آف انڈیا کے خلاف مواخذہ کے نوٹس پر فیصلہ جلد ! قانونی ماہرین سے ملے وینکیا نائیڈو
نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی : نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا کو عہدہ سے ہٹانے کو لے کر کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے دئے گئے نوٹس پر قانونی ماہرین سے مشورہ کیا ہے ۔ راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق نائیڈو نے عرضی کو منظور یا مسترد کرنے کو لے کر آئینی ماہرین سبھاش کشیپ ، سابق قانون سکریٹری پی کے ملہوترا سمیت دیگر ماہرین سے قانونی رائے لی ہے ۔

سمجھا جاتا ہے کہ نائیڈو جلد ہی اپوزیشن پارٹیوں کے اس نوٹس پر کوئی فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نائیڈو نے معاملہ کی سنجیدگی کے پیش نظر حیدر آباد کے اپنے کچھ پروگرام کو رد کرکے قانونی ماہرین کے ساتھ میٹنگ کی ۔

راجیہ سبھا سکریٹری کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ لوک سبھا کے سابق جنرل سکریٹری سبھاش کشیپ ، سابق لا سکریٹری پی کے ملہوترا ، لیجسلیچر امور کے سابق سکریٹری سنجے سنگھ سے نائیڈو نے اس معاملہ پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ افسران کے مطابق انہوں نے راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے سینئر افسروں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا ہے اور سپریم کورٹ کے سابق جسٹس سدرشن ریڈی سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔

First published: Apr 22, 2018 10:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading