ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بلبھ گڑھ کے 16 سالہ نوجوان جنید خان کے ساتھ جو ہوا وہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول : وینکیا نائیڈو

بلبھ گڑھ میں ایک نوعمر لڑکے کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کے واقعہ کو ’ ’بدبختانہ ‘‘ قرار دیتے ہوئے حکومت نے آج کہا ہے کہ متعلقہ حقام اس معاملے میں مناسب کارروائی کررہے ہیں

  • UNI
  • Last Updated: Jun 28, 2017 05:28 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بلبھ گڑھ کے 16 سالہ نوجوان جنید خان کے ساتھ جو ہوا وہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول : وینکیا نائیڈو
بلبھ گڑھ میں ایک نوعمر لڑکے کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کے واقعہ کو ’ ’بدبختانہ ‘‘ قرار دیتے ہوئے حکومت نے آج کہا ہے کہ متعلقہ حقام اس معاملے میں مناسب کارروائی کررہے ہیں

نئی دہلی : بلبھ گڑھ میں ایک نوعمر لڑکے کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کے واقعہ کو ’ ’بدبختانہ ‘‘ قرار دیتے ہوئے حکومت نے آج کہا ہے کہ متعلقہ حقام اس معاملے میں مناسب کارروائی کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ 16 سالہ نوجوان جنید خا ں کو جو دہلی سے ہریانہ کے بلبھ گڑھ میں اپنے گھر واپس آرہا تھا ، ٹرین میں زدوکوب کرکے خنجر مارمار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ یہ واقعہ پچھلے ہفتے کا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ حملہ آوروں نے اس پر بیف کھانے کا الزام لگایا تھا۔

مرکزی وزیراطلاعات و نشریات مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے اس واقعہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ اس طرح کی حرکتیں برداشت نہیں کی جاسکتی اور جنید کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے۔ اس طرح کے واقعات قطعی ناقابل قبول ہیں۔

First published: Jun 28, 2017 05:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading