اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اقتصادی مجرموں اورانتہاپسندوں کو پکڑنے کے لئے ملک متحد ہو: وینکیا نائیڈو

    نائب صدر وینکیا نائیڈو خطاب کرتے ہوئے۔

    نائب صدر وینکیا نائیڈو خطاب کرتے ہوئے۔

    مجرموں سے نمٹنے کے لے مختلف ممالک کو مفرور مجرموں کے تعلق سے معلومات کا تبادلہ کرنا ہوگا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے بدعنوانی، غربت، دہشت گردی اور ماحولیاتی تبدیلی کو انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے چیلنج بتاتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور ممبرممالک کو اس مسئلہ سے متحد ہوکرنمٹنا چاہئے۔

      معاشی مجرموں اوردہشت گردوں کے دوسرے ممالک میں پناہ لینے کے معاملے میں اپنی فکرمندی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے متحد ہوکرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

      وینکیا نائیڈو نے انسانی حقوق کی سلور جوبلی کے موقع پرپیرکے دن یہاں منعقد بین الاقوامی انسانی حقوق کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقتصادی مجرموں اورانتہا پسندوں کو پکڑنے کے لئے پوری دنیا کو متحد ہوکر آواز اٹھانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جرم کرنے کے بعد دوسرےممالک میں جاکر پناہ لے لیتے ہیں۔ اقوام متحدہ اورممبرممالک کواس مسئلہ کے حل کے لئے متحد ہوکرکام کرنا ہوگا۔ ان مجرموں سے نمٹنے کے لے مختلف ممالک کو مفرور مجرموں کے تعلق سے معلومات کا تبادلہ کرنا ہوگا۔

      انہوں نے کہا کہ مسلسل ترقی کے اہداف کو 2030 تک حاصل کرنے کےلئے انسانی حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔ اس لئے یہ حکومتوں کی ترجیحات میں ہونی چاہئے۔ انسانی حقوق کے تحفظ میں رکاوٹ بننے والے چیلنجوں کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی، غربت، دہشت گردی اور ماحولیاتی تبدیلی ملک اور دنیا کے سامنے بڑا چیلنج ہے۔
      First published: