اپنا ضلع منتخب کریں۔

    وینکیا نائیڈو نئے نائب صدر جمہوریہ منتخب، وجے گوئل سمیت 14 ممبران پارلیمنٹ نے ووٹ نہیں دیا

    نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو: فائل فوٹو، رائٹرز

    نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو: فائل فوٹو، رائٹرز

    نئی دہلی۔ وینکیا نائیڈو ملک کے نئے نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کے امیدوار گوپال كرشن گاندھی کو شکست دی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔  قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے امیدوار ایم وینکیا نائیڈو آج ملک کے نئے نائب صدر منتخب کئے گئے۔ مسٹر نائیڈو نے 18 اپوزیشن پارٹیوں کے امیدوار مسٹر گوپال كرشن گاندھی کو بھاری ووٹوں کے فرق سے ہرایا۔ انہیں کل درست ووٹوں میں سے 516 ووٹ ملے جبکہ مسٹر گاندھی کے حق میں 244 ووٹ پڑے۔ راجیہ سبھا کے جنرل سکریٹری شمشیر کے شریف نے ووٹوں کی گنتی کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ نائب صدر کے انتخابات میں 785 ووٹروں میں سے 771 نے اپناحق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے 760 ووٹ درست پائے گئے۔


      ووٹنگ پارلیمنٹ ہاؤس میں صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک چلی اور کل 98.21 فیصد پولنگ ہوئی۔ مختلف جماعتوں کے 14 رہنما ووٹنگ نہیں کر پائے۔ مسٹر نائیڈو ملک کے 13 ویں نائب صدر ہوں گے۔ وہ 11 اگست کو عہدے کا حلف لیں گے۔ رخصت پذیر نائب صدر محمد حامد انصاری کی میعاد 10 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ وہ مسلسل دو میعاد تک اس عہدے پر رہے ۔ مسٹر نائیڈو پہلے اطلاعات و نشریات اور شہری ترقی کے وزیر تھے۔ وہ طالب علم کی زندگی ہی سیاست میں آ گئے تھے اور مسلسل بھارتیہ جنتا پارٹی سے جڑے رہے اور اس کے قومی صدر بھی بنے۔


      نائب صدر کے عہدے کے لئے آج ہونے والے انتخاب میں مرکزی وزیر وجے گوئل سمیت مختلف جماعتوں کے 14 ممبران پارلیمنٹ نے ووٹ نہیں دیا۔ نائب صدر کے الیکٹرول کالج میں اس بار 785 رکن تھے جن میں سے 771 نے ووٹ دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر مسٹر گوئل کے علاوہ پارٹی کے ایک اور رہنما سانورلال جاٹ بھی ووٹ ڈالنے کے لئے نہیں آ سکے۔ پي ایم كے لیڈر اور سابق مرکزی وزیر امبومنی رام داس نے بھی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اس کے علاوہ غائب رہنے والوں میں چار ترنمول کانگریس کے جبکہ کانگریس اور آئي يوایم ایل کے دو دو ایم پی ہیں۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ایک، ایک نامزد اور ایک آزاد رکن نے بھی ووٹ نہیں ڈالا۔


      انہوں نے بتایا کہ پولنگ نہ کرنے والے ارکان کے نام ترنمول کانگریس کے کنال کمار گھوش، تاپس پال، پرتیما منڈل اور ابھیشیک بنرجی، کانگریس کی موسم نور اوررانی نراه، آئي يوایم ایل کے عبد الواحق اور پی کے كنهال كٹي، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے اودے راج بھوسلے ، نامزد انو آغا اور آزاد نبا کمار سرنيا ہیں۔

      First published: