اپنا ضلع منتخب کریں۔

    رام مندرپروی ایچ پی کی دھرم سبھا میں بھیاجی جوشی نے کہا "ہم بھیک نہیں مانگ رہے، ملک رام راجیہ چاہتا ہے"۔

    وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری سریندرجین نے کہا کہ اگرکسی حالت میں پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں بل نہیں لایا گیا تواگلی 'دھرم سنسد' میں آگے کے قدم پرفیصلہ ہوگا۔

    وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری سریندرجین نے کہا کہ اگرکسی حالت میں پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں بل نہیں لایا گیا تواگلی 'دھرم سنسد' میں آگے کے قدم پرفیصلہ ہوگا۔

    وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری سریندرجین نے کہا کہ اگرکسی حالت میں پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں بل نہیں لایا گیا تواگلی 'دھرم سنسد' میں آگے کے قدم پرفیصلہ ہوگا۔

    • Share this:
      پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سیشن شروع ہونے سے قبل اجودھیا میں رام مندرکی تعمیرکے لئے بل پیش کرنے کا مطالبہ تیزہوگیا ہے۔ حالانکہ یہ معاملہ ابھی سپریم کورٹ میں زیرغورہے، لیکن اس کوایک طرح سے نظراندازکیا جارہا ہے۔ اجودھیا کے بعد اب دہلی میں بھی وشوہندو پریشد (وی ایچ پی) کی طرف سےاتوارکو دھرم سبھا کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس کے لئے پورے ملک سے سادھوسنت رام لیلامیدان میں جمع ہوئے ہیں۔

      دھرم سبھا میں آرایس ایس لیڈربھیا جی جوشی بھی شامل ہوئے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا "رام مندرتعمیرسے ہی مستقبل کا رام راجیہ طے ہوگا۔ عدالت کو بھی ملک کے جذبات کو سمجھنا چاہئے۔ ملک رام راجیہ چاہتا ہے، جذبات کااحترام ہو۔ ہم بھیک نہیں مانگ رہے ہیں، لوگوں کے جذبات کا سوال ہے۔ عدالت کا احترام کرتے ہوئے انتظارکیا، عدالت کا وقاربنارہنا چاہئے۔

      وشوہندو پریشد کے 'دھرم سبھا' میں لاکھوں لوگوں کے رام لیلا میدان پہنچنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ دھرم سبھا صبح 11 بجے شروع ہوئی ہے اوریہ  شام 4 بجے تک چلے گی۔ اس دھرم سبھا کوراشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے ایگزیکٹیوسربراہ سریش بھیا جی جوشی کے بعد جونا اکھاڑہ پیٹھا  دھیشورمہا منڈلیشورسوامی اودھیشا نند گری مہاراج،  شری جگن ناتھ پیٹھا دھیشورجگد گرو رامانندا چاریہ سوامی ہنس دیواچاریہ، گیتا منیشی، سوامی گیانانند، یگ پرش پرمانند، وشوہندو پریشد کے بین الاقوامی صدر جسٹس (ریٹائرڈ) وشنو سدا شیو کوکجے اورکارگزارصدر ایڈوکیٹ آلوک کمار سمیت بڑی تعداد میں لوگ خطاب کریں گے۔

      اس سے قبل وشو ہندو پریشد نے اس بابت کہا ہے کہ وہ مطمئن ہیں کہ پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن کے دوران بل پیش کیا جائے گا، جس سے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیرکا راستہ صاف ہوگا۔ وی ایچ پی ترجمان ونود بنسل نے کہا "رام لیلا میدان میں دھرم سنسد کو آرایس ایس کے کارگزارسربراہ سریش بھیا جی جوشی خطاب کریں گے۔ یہ عظیم ریلی ہوگی، جواجودھیا میں رام مندرکی تعمیرکے لئے بل لانے کی حمایت نہیں کرنے والے سارے لوگوں کے دلوں کو تبدیل کردے گی۔

      یہ بھی پڑھیں:   اجودھیا دھرم سبھا: اب لڑنا نہیں ہے ڈٹنا ہے، صبربہت ہوا، ہمیں ہرحال میں رام مندرچاہئے: موہن بھاگوت

      یہ بھی پڑھو:   اجودھیا میں رام مندرہی کی تعمیرہوسکتی ہے اورکچھ بھی نہیں: فائربرانڈ لیڈراوما بھارتی بھی میدان میں

      یہ بھی پڑھیں:   راجستھان میں رام مندر پروزیراعظم نریندرمودی نے لب کشائی کرتے ہوئے کہا "ججوں کو ڈراتی ہے کانگریس"۔

      یہ بھی پڑھیں:  زمین ایکوائرکرکے اجودھیا میں رام مندرکی تعمیرکی جائے: بابا رام دیو نے بھی چھوڑا شگوفہ
      First published: