உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رام مندر کی تعمیر کے لئے وی ایچ پی کے زیر اہتمام سادھوؤں کا اجتماع 4 فروری کو

    اجودھیا۔ اجودھیا میں متنازعہ رام جنم بھومی پر شاندار رام مندر کی تعمیر کے لیے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے زیر اہتمام مارگ درشک منڈل کا دو روزہ اجلاس 4 فروری سے پریاگ میں منعقد ہوگا۔

    اجودھیا۔ اجودھیا میں متنازعہ رام جنم بھومی پر شاندار رام مندر کی تعمیر کے لیے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے زیر اہتمام مارگ درشک منڈل کا دو روزہ اجلاس 4 فروری سے پریاگ میں منعقد ہوگا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      اجودھیا۔  اجودھیا میں متنازعہ رام جنم بھومی پر شاندار رام مندر کی تعمیر کے لیے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے زیر اہتمام مارگ درشک منڈل کا دو روزہ اجلاس 4 فروری سے پریاگ میں منعقد ہوگا۔ وی ایچ پی کے صوبائی میڈیا انچارج شرد شرما نے آج یہاں بتایا کہ پریاگ کے ماگھ میلے میں 4 اور 5 فروری کو رام مندر کی تعمیر کے لیے مارگ درشک منڈل کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ یہ اجلاس پریاگ کے پریڈ گراؤنڈ میں واقع وشو ہندو پریشد کے کیمپ میں منعقد ہو گا۔ 4 فروری کو مرکزی مارگ درشک منڈل کی میٹنگ اور 5 فروری کو سادھوؤں کا اجتماع ہوگا۔ مسٹر شرما نے بتایا کہ اجلاس میں پورے ملک میں رام فیسٹیول کی تیاریوں کے بارے میں بھی بات چیت کی جائے گی۔ ساتھ ہی متنازعہ رام جنم بھومی پر خصوبصورت رام مندر کی تعمیر کے لئے موجودہ صورتحال پر بھی سادھو سنتوں کی بات چیت ہوگی۔


      وی ایچ پی کے اجلاس میں مسجد-مندر تنازعہ پر سپریم کورٹ میں اب تک کی کارروائی پر بھی بحث ہونے کا امکان ہے ۔ اس اجلاس میں رام جنم بھومی ٹرسٹ کے صدر منی رام داس، چھاؤنی کے مہنت نرتیہ گوپال داس، رام جنم بھومی ٹرسٹ کے سینئر رکن ڈاکٹر رام ولاس غلام ویدانتي، ٹرسٹ کے رکن اور دگمبر اکھاڑہ کے مہنت سریش داس، واسدیوانند سرسوتی، مهامنڈلیشور سنتوش داس، گوپال سوامی، سوامی نریندرادتہ سرسوتی ، سوامی نریندرآچاریہ، وی ایچ پی کے ایگزیکٹو چیئرمین ڈاکٹر پروین توگڑيا، جنرل سکریٹری چمپت رائے، تنظیم جنرل سکریٹری دنیش چندر، نائب صدر اور مرکزی مارگ درشک منڈل کے کنوینر جيو یشور مشرا، سمیت دیگر سادھو سنت حصہ لیں گے۔

      First published: