உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شراب کاروباری وجے مالیہ کو زبردست جھٹکا، وزارت خارجہ نے منسوخ کیا پاسپورٹ

    نئی دہلی۔  حکومت نے سرکاری بینکوں کی اربوں روپے کے مقروض شراب کاروباری وجے مالیہ کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔  حکومت نے سرکاری بینکوں کی اربوں روپے کے مقروض شراب کاروباری وجے مالیہ کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ مسٹر سوروپ نے بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے وزارت خارجہ کے سامنے پیش کردہ حقائق کی بنیاد پر مسٹر مالیہ کو جاری وجہ بتاؤنوٹس پر ان کے جواب اور ممبئی کی ایک عدالت کی طرف سے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے جانے پر غور کرنے کے بعد وزارت خارجہ نے پاسپورٹ ایکٹ 1967 کی دفعہ 10 (3) (سی) اور دفعہ 10 (3) (ایچ) کے تحت وجے مالیہ کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا ہے۔

      قابل ذکر ہے کہ وزارت خارجہ نے ای ڈی کی مشاورت پر مسٹرمالیہ کو وطن لانے کی سمت میں بھی قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ وزارت نے میزبان ملک کو درخواست دینے کے سلسلے میں قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

      First published: