اپنا ضلع منتخب کریں۔

    وینکیا نائیڈو نے کہا۔ بین الاقوامی برادری تبلیغی جماعت کے تجربہ سے سبق لے

    نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کی فائل فوٹو

    نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کی فائل فوٹو

    نائیڈو نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کے دو ہفتے کامیابی سے مکمل ہونے پر کہا کہ دارالحکومت میں تبلیغی جماعت کے پروگرام کا انعقاد ایک واقعہ تھا، جس سے دوسروں کو بھی سبق لینا چاہئے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے منگل کے روز کہا کہ کورونا وبا کے درمیان دہلی میں تبلیغی جماعت کے پروگرام کے انعقاد کے عمل اور لاک ڈاؤن سے بین الاقوامی برادری کو سبق لینا چاہئے۔ نائیڈو نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کے دو ہفتے کامیابی سے مکمل ہونے پر کہا کہ دارالحکومت میں تبلیغی جماعت کے پروگرام کا انعقاد ایک واقعہ تھا، جس سے دوسروں کو بھی سبق لینا چاہئے۔

      انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں ایسی کسی بھی آفت سے پہلے اس تجربے سے صحیح طریقے سے سبق لیں اور اداروں سے متعلق ، انفراسٹرکچر سے متعلق، اطلاعات کے تبادلے سے متعلق، بین الاقوامی تعاون اور نجی سطح پر کوشش سے متعلق، سبھی خامیوں کو دور کریں۔ نائیڈو نے کہا کہ آج جب ملک کی قیادت کوروناوائرس کی وجہ سے ہوئے تین ہفتے کے ملک گیر لاک ڈاؤن کے بعد معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے راستوں پر غور کر رہی ہے، انہوں نے زور دیا کہ لاک ڈاؤن کے بعد بھی پبلک ہیلتھ کو اقتصادی استحکام کے مقابلے میں ترجیح دی جانی چاہئے۔

      تبلیغی جماعت کے افراد: فائل فوٹو
      تبلیغی جماعت کے افراد: فائل فوٹو


      انہوں نے کہا کہ آنے والا تیسرا ہفتہ مکمل لاک ڈاؤن کے بارے میں حکومت کے فیصلے کرنے کے تعلق سے اہم ہو جائے گا۔ اس انفیکشن کے پھیلاؤ کے اعداد و شمار اور اس کے پھیلنے کی رفتار، مکمل لاک ڈاؤن سے نکالنے کے کسی بھی فیصلے کو متاثر کریں گے۔ مکمل لاک ڈاؤن ختم کرنے کے بارے میں وزیر اعظم اور ریاستوں کے وزرائے اعلی کے درمیان ہوئے تبادلہ خیال کا ذکر کرتے ہوئے نائیڈو نے لوگوں سے اپیل کی کہ 14 اپریل کے بعد بھی حکومت جو بھی فیصلہ لے جس سے کچھ مشکل ہو، تو بھی وہ حکومت کے فیصلوں کو اپنی حمایت دیتے رہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومتیں اشیاء کی ہموار فراہمی کو یقینی بنائیں گی اور کمزور طبقوں کو کافی راحت اور مدد پہنچائی جائے گی۔
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: