اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سابق کرکٹر اوریوپی کابینہ کے وزیر چیتن چوہان کے انتقال پر وینکیا نائیڈو نے کیا اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا

    چیتن چوہان کے انتقال پر وینکیا نائیڈو نے ظاہر کیا غم

    چیتن چوہان کے انتقال پر وینکیا نائیڈو نے ظاہر کیا غم

    نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کرکٹر اور اترپردیش کے وزیرچیتن چوہان کے انتقال پر اپنے رنج وغم کا اظہار کیا ہے وینکیانائیڈو نے اتوار کوایک ٹوئٹ میں کہا کہ مسٹر چوہان کے انتقال سے وہ حیرت میں ہیں، ان کے انتقال سے ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

    • Share this:
      وپی کی یوگی حکومت (Yogi Government) میں کابینہ کے وزیر چیتن چوہان (Minister Chetan Chauhan) کا کوروناوائرس سے متاثر (Coronavirus Positive) ہونے سے انتقال ہوگیا ہے۔ انہیں گروگرام کے میدانتا اسپتال (Medanta Hospital) میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کرکٹر اور اترپردیش کے وزیرچیتن چوہان کے انتقال پر اپنے رنج وغم کا اظہار کیا ہے وینکیانائیڈو نے اتوار کوایک ٹوئٹ میں کہا کہ مسٹر چوہان کے انتقال سے وہ حیرت میں ہیں، ان کے انتقال سے ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

      مسٹر نائیڈو نے کہا کہ’’ہندوستان کے سابق کرکٹر، سابق رکن پارلیمنٹ اور موجودہ وقت میں اترپردیش حکومت میں وزیر چوہان جی کی بے وقت موت سے حیرت زدہ ہوں۔‘‘ ان کا جانا ہم سب کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان کے اہل خانہ اورشائقین کے تئیں میری دہلی ہمدردیاں، اوم شانتی۔‘‘


      یوپی کی یوگی حکومت (Yogi Government) میں کابینہ کے وزیر چیتن چوہان (Minister Chetan Chauhan) کا کوروناوائرس سے متاثر (Coronavirus Positive) ہونے سے انتقال ہوگیا ہے۔ انہیں گروگرام کے میدانتا اسپتال (Medanta Hospital) میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ آپ کو بتادیں کہ چیتن چوہان کی طبیعت سنیچر کو اچانک بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں لکھنؤکے سنجے گاندھی PGI اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اتر پردیش کابینہ میں ان کے پاس سینک بہبود، ہوم گارڈس، PRD اور سول سکیورٹی کا محکمہ ہے۔جبکہ گزشتہ ایک ماہ سے کورونا وائرس (covid-19) سے جنگ لڑ رہے وزیر کی کڈنی میں انفیکشن (Corona Infection) بڑھ گیا تھا اور انہیں وینٹی لیٹر سپورٹ پر رکھا گیا تھا۔


      لکھنؤ کے چیف میڈیکل افسر نے بتایا کہ چیتن چوہان کو لکھنؤکے سنجے گاندھی PGI اسپتال میں چل رہا تھا لیکن سنیچر کو ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی اور پھر انہیں گروگرام کے میدانتا اسپتال (Medanta Hospital) میں شفٹ کیا گیا تھا۔

      حالانکہ سنیچر کو ان کی کڈنی نے کام کرنا بند کردیا تھا اور وینٹی لیٹر سپورٹ پر رکھا گیا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: