ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

ترال میں سرکاری راشن گودام سے محکمے کے ملازمین کے ذریعے کی گئی انتہائی گھٹیا حرکت: ویڈیو وائرل

سب ضلع ترال کے سرکاری راشن گودام سے ملازمین کے ہاتھوں چاول چوری کرنے کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس پر مقامی آبادی میں سخت غم وغصہ پایا جارہا ہے۔

  • Share this:
ترال میں سرکاری راشن گودام سے محکمے کے ملازمین کے ذریعے کی گئی انتہائی گھٹیا حرکت: ویڈیو وائرل
راشن گودام سے ملازمین کے ہاتھوں چاول چوری کرنے کا ایک ویڈیو سامنے آیا

سب ضلع ترال کے سرکاری راشن  گودام سے ملازمین کے ہاتھوں چاول چوری کرنے کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس پر مقامی آبادی میں سخت غم وغصہ پایا جارہا ہے۔ قصبہ ترال میں قائم سرکاری راشن گوڈام میں محکمے کا ایک ملازم چاول سے بھری بھوریوں سے چوری چھپے نکالنے کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے یہ چاول مختلف علاقوں میں قائم راشن گھاٹوں کے تک پہنچایا جاتا ہے جہاں ہر ایک بوری سے تین سے چار کلو چاول نکالا جاتا ہے۔  ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی لوگ خاص کر غریب صارفین نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

اس دوران محکمہ کے ترال میں انچارج نے بتایا یہ کوئی چوری نہیں ہے بلکہ یہ چاول پکانے کے لئے تھا نہ کسی چوری کے۔ اس دوران اے ڈی فوڈ اینڈ سپلائز پلوامہ شیخ عنایت اللہ نے بتایا اس بارے میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اور جو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ غور طلب ہے کہ اس سے پہلے بھی نیوز 18 نے ایک خبر نشر کی تھی جب لاک ڈاون کے دوران مفت راشن کی تقسیم کاری میں ایک اسٹور کیپر نے شکایت کی تھی۔ گودام سے جو چاول غریبوں میں مفت تقسیم کرنے لئے بیجا گیا تھا اس سے پہلے ہی ایک بوری چوری ہوئی تھی۔

تاہم اس وقت محکمہ کے ایک آفسر نے گودام کے انچارج کو  اٹیچ کیا گیا تاہم اثر رسوخ کی بنیادون پر اسے کچھ دنوں کے بعد دوبارہ گودام  کاانچارج بنا دیا گیا ہے اور آج بھی چوری ایک ایسا ہی واقعہ سامنے آیا ہے جس پر مقامی سیول سوسیاٹی کے ممبران نے محکمہ امور سارفین کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گودام میں جو ملازم تعینات کئے گئے انہیں پچھلے کئی سالوں سے تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا اگرچہ پچھلی بار خرد برد کے معاملے میں گودام کےانچارج کو اسسٹنٹ ڈاریکٹر فوڈ پلوامہ نے اٹیچ کیا تاہم کچھ دنوں کے بعد ہی اسے واپس لایا گیا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ محکمہ کے اعلی افسر بھی اس خرد برد کے برابر شریک ہیں۔


انہوں نے یو ٹی انتظامیہ سے اس حوالے سے تحقیقات  کرنے کا مطالبعہ کیا ،اور قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کی مانگ کی ۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jul 18, 2020 07:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading