ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سی اے اے احتجاج: میرٹھ کے ایس پی سٹی نے مظاہرین کو دی دھمکی، کہا۔’ پاکستان چلے جاؤ، کھاؤ گے کہیں کا اور گاؤ گے کہیں کا‘۔

ویڈیو میں میرٹھ کے ایس پی سٹی اکھلیش نرائن کچھ لوگوں سے پاکستان چلے جاؤ کہہ رہے ہیں اور ساتھ ہی نوجوانوں کو یہ دھمکی بھی دے رہے ہیں کہ تمہاری زندگی کالی کر دی جائے گی۔

  • Share this:
سی اے اے احتجاج: میرٹھ کے ایس پی سٹی نے مظاہرین کو دی دھمکی، کہا۔’ پاکستان چلے جاؤ، کھاؤ گے کہیں کا اور گاؤ گے کہیں کا‘۔
میرٹھ ایس پی سٹی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

میرٹھ ۔ اترپردیش کے میرٹھ میں 20 دسمبر کو جمعہ کی نماز کے بعد سی اے اے اور این آر سی کو لے کر ہونے والے مظاہرے کے بعد رونما ہوئے تشدد کے دوران میرٹھ کے ایس پی سٹی اکھلیش نرائن اور اے ڈی ایم سٹی کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں مظاہرین کے کالی پٹی باندھنے کو لے کر ایس پی سٹی اتنے ناراض ہو گئے کہ وہاں کھڑے کچھ لوگوں سے احتجاج کر رہے نوجوانوں کے بارے میں ’ پاکستان چلے جاؤ‘ کی بات کہتے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ’ کھاتے ہو یہاں کا اور گاتے ہو کہیں اور کا‘۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔


ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔


ویڈیو میں میرٹھ کے ایس پی سٹی اکھلیش نرائن کچھ لوگوں سے پاکستان چلے جاؤ کہہ رہے ہیں اور ساتھ ہی نوجوانوں کو یہ دھمکی بھی دے رہے ہیں کہ تمہاری زندگی کالی کر دی جائے گی۔ وہ کہتے ہیں ’’ کہاں جاؤ گے؟ اس گلی کو ٹھیک کر دوں گا۔ یہ جو کالی اور پیلی پٹی باندھے ہوئے ہیں ، ان سے کہہ دو پاکستان چلے جاؤ۔ کھاؤ گے یہاں کا، گاؤ گے کہیں اور کا۔ یہ گلی مجھے یاد ہو گئی ہے۔ اور جب مجھے یاد ہو جاتی ہے تو میں نانی تک پہنچ جاتا ہوں‘‘۔ ایس پی سٹی کا یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔




وہیں، جب اس معاملہ پر ایس پی سٹی اکھلیش نرائن سے پوچھا گیا تو انہوں نے اس پر صفائی دیتے ہوئے کہا کہ وہاں پر کچھ نوجوان ’ پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگا رہے تھے جس کے بعد انہوں نے ایسا بولا۔ انہوں نے بتایا کہ اس گلی کی شناخت کر لی ہے، ان نوجوانوں کی تلاش کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
First published: Dec 28, 2019 01:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading