ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وجے مالیا نے مانگی مئی تک کی مہلت ، ای ڈی نے کی درخواست مسترد

ممبئی: شراب کے کاروباری وجے مالیہ نے اپنے خلاف کالے دھن کو سفید بنانے کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے سامنے پیش ہونے کے لئے مئی تک کی مہلت مانگی ہے

  • UNI
  • Last Updated: Apr 09, 2016 06:51 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وجے مالیا نے مانگی مئی تک کی مہلت ، ای ڈی نے کی درخواست مسترد
وجے مالیا: فائل فوٹو۔

ممبئی: شراب کے کاروباری وجے مالیہ نے اپنے خلاف کالے دھن کو سفید بنانے کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے سامنے پیش ہونے کے لئے مئی تک کی مہلت مانگی ہے۔ مسٹر مالیہ کے وکیلوں کی ٹیم نے ای ڈی افسران سے رابطہ کرکے ان کی ذاتی پیشی کے لئے مئی تک کا وقت مانگا۔

تاہم ذرائع کے مطابق تفتیشی افسران نے ان کی درخواست ٹھکرادی ہے۔ مسٹر مالیہ پر مختلف بینکوں کے 9 ہزار کروڑ روپے قرض واپس نہ کرنے کا الزام ہے۔ یہ تیسری مرتبہ ہے جب مسٹر مالیہ جانچ ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا ہے کہ مسٹر مالیہ کو آج ذاتی طور سے ای ڈی افسران کے سامنے حاضر ہونا تھا مگر وہ نہیں آئے۔ وہ ملک سے باہر ہیں اور انہوں نے قرض کی ادائیگی کے سمجھوتہ کے لئے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دے رکھی ہے۔

First published: Apr 09, 2016 06:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading