ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مالیا کیس : ہمیں جیلوں پر لیکچر نہ دے برطانیہ ، مہاتما گاندھی -جواہر لال نہرو کو یہی رکھا تھا : سشما سوراج

کروڑ وں روپے کے گھپلہ کے ملزم مفرور وجے مالیا کی حوالگی کی درخواست معاملہ پر ہندوستانی جیلوں کو لے کر برطانوی عدالت کے لیکچر پر سخت موقف کا اظہار کیا ہے۔

  • Share this:
مالیا کیس : ہمیں جیلوں پر لیکچر نہ دے برطانیہ ، مہاتما گاندھی -جواہر لال نہرو کو یہی رکھا تھا : سشما سوراج
وزیر خارجہ سشما سوراج ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی : کروڑ وں روپے کے گھپلہ کے ملزم مفرور وجے مالیا کی حوالگی کی درخواست معاملہ پر ہندوستانی جیلوں کو لے کر برطانوی عدالت کے لیکچر پر سخت موقف کا اظہار کیا ہے۔ سشما سوران نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے دولت مشترکہ چوٹی اجلاس برطانوی حکومت کو آئینہ دکھاتے ہوئے بتادیا تھا کہ ہندستان میں وہی جیلیں ہیں جن میں برطانوی راج میں گاندھی اور نہرو کو رکھا جاتا تھا۔

وزیر خارجہ سشما سوراج نے یہاں وزارت خارجہ کی چار برس کی کامیابیوں کی معلومات دینے کے لئے منعقد پریس کانفرنس میں مالیا کی حوالگی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ وجے مالیا کی حوالگی پر اسٹیٹ بینک کنسورشیم نے مقدمہ دائر کیا تھا اور وہ مقدمہ جیت بھی گئے ہیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ بینک قرض وصولی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک جیلوں کی حالت جانچ کا سوال ہے تو وزیراعظم مسٹر مودی جب دولت مشترکہ چوٹی اجلاس میں حصہ لینے لندن گئے تھے تو وزیراعظم نے ٹریسا مے سے کہا تھا کہ ہندستان کے مفرور لوگوں کی حوالگی میں بہت دیر لگتی ہے اور عدالتیں پوچھتی ہیں کہ ہمارے یہاں جیلوں کی حالت کیا ہے۔ مسٹر مودی نے کہا تھا کہ ہمارے یہاں وہی جیلیں ہیں جن میں آپ کے آبا واجداد نے مہاتما گاندھی اور پنڈت جواہر لال نہرو کو رکھا تھا۔ اس لئے ہندستان سے یہ سوال پوچھنا صحیح نہیں ہے۔

First published: May 28, 2018 08:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading