Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

    مالیا نے بینکوں کا اس سال ستمبر تک 4000 کروڑ روپے قرض لوٹانے کی تجویز پیش کی

    نئی دہلی۔ مختلف بینکوں کا پیسہ ہڑپنے والے صنعت کار وجے مالیا نے آج سپریم کورٹ میں قرض کی ادائیگی کی پیش کش کی اور اس کے تحت اس سال ستمبر تک 4000 کروڑ روپے لوٹانے کا وعدہ کیا۔

    • UNI
    • Last Updated: Mar 30, 2016 02:22 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    مالیا نے بینکوں کا اس سال ستمبر تک 4000 کروڑ روپے قرض لوٹانے کی تجویز پیش کی
    نئی دہلی۔ مختلف بینکوں کا پیسہ ہڑپنے والے صنعت کار وجے مالیا نے آج سپریم کورٹ میں قرض کی ادائیگی کی پیش کش کی اور اس کے تحت اس سال ستمبر تک 4000 کروڑ روپے لوٹانے کا وعدہ کیا۔

    نئی دہلی۔  مختلف بینکوں کا پیسہ ہڑپنے والے صنعت کار وجے مالیا نے آج سپریم کورٹ میں قرض کی ادائیگی کی پیش کش کی اور اس کے تحت اس سال ستمبر تک 4000 کروڑ روپے لوٹانے کا وعدہ کیا۔ مالیا کے وکیل نے جسٹس کورین جوزف اور جسٹس روهنگٹن ایف نریمن کی بنچ کے سامنے سیل بند لفافے میں قرض کی ادائیگی کی تجویز رکھی ۔ وکیل نے دلیل دی کہ قرض کی ادائیگی کے  سلسلےمیں مختلف بینکوں سے بات چیت جاری ہے۔


    وکیل کی دلیل تھی کہ ان کے موکل بینکوں سے بات چیت چل رہی ہے، لیکن میڈیا اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے اس لئے مکمل ادائیگی کی تجویز کا انکشاف ابھی نہ کیا جائے۔ تاہم جسٹس جوزف نے میڈیا کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا عوامی مفاد میں یہ معاملہ اٹھا رہا ہے۔ مالیا نے اپنی تجویز میں عدالت سے اس سال 30 ستمبر تک 4000 کروڑ روپے کی ادائیگی کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ باقی رقم کی ادائیگی سے متعلق تجویز بھی سیل بند لفافے میں موجود ہے۔


    عدالت نے مالیا کے وکیل کی دلائل سننے کے بعد بینکوں کے کنسورشیم کو ایک ہفتے کے اندر اندر اپنا موقف رکھنے کی ہدایت دی۔ معاملے کی آئندہ سماعت سات اپریل کو ہوگی۔

    First published: Mar 30, 2016 02:21 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading