உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چوطرفہ مشکلات میں گھرے وجے مالیا کے لئے انٹرپول سے آئی راحت کی بڑی خبر

    نئی دہلی : وجے مالیا کے لئے اچھی خبر ہے ۔ انٹرپول نے مالیا پر ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کیلئے ابتدائی تجزیہ پورا کر لیا ہے ۔

    نئی دہلی : وجے مالیا کے لئے اچھی خبر ہے ۔ انٹرپول نے مالیا پر ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کیلئے ابتدائی تجزیہ پورا کر لیا ہے ۔

    نئی دہلی : وجے مالیا کے لئے اچھی خبر ہے ۔ انٹرپول نے مالیا پر ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کیلئے ابتدائی تجزیہ پورا کر لیا ہے ۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : وجے مالیا کے لئے اچھی خبر ہے ۔ انٹرپول نے مالیا پر ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کیلئے ابتدائی تجزیہ پورا کر لیا ہے ۔ لیکن تجزیہ میں پایا گیا ہے کہ نوٹس جاری کرنے کے لئے مالیا کے خلاف اب تک کوئی مجرمانہ معاملہ ثابت نہیں ہوا ہے ۔

      انٹرپول کا کہنا ہے کہ مالیا کو ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کے لئے کافی ثبوت موجود نہیں ہیں ۔ ایسے میں انٹرپول وجے مالیا کا موقف جاننے کے لئے رابطہ کر سکتا ہے ۔ نوٹس کا مکمل تجزیہ کرنے میں 2-3 ماہ لگیں گے ۔ غور طلب ہے کہ جب کوئی ملزم ہندوستان چھوڑ دوسرے ملک چلا جاتا ہے ، اس وقت انٹرپول اسے واپس بھیجنے کے لئے ریڈ کارنر نوٹس جاری کر سکتا ہے ۔

      خیال رہے کہ شراب صنعتکار وجے مالیا کے خلاف ای ڈی نے منی لانڈرنگ سے متعلق جانچ کے سلسلے میں گرفتاری وارنٹ جاری کروانے کے لئے انٹرپول سے رابطہ کیا ہے ۔ برطانیہ کی طرف سے مالیا کو وہاں سے لانے کے لئے ہندوستان کی درخواست کو حال ہی میں مسترد کئے جانے کے پس منظر میں ہندوستان نے انٹرپول سے رابطہ کیا ۔  حکام نے بتایا کہ سی بی آئی نے اس سلسلے میں انٹرپول کو ایک درخواست بھیجی ہے ۔ اس سے پہلے اس کی اتحادی جانچ ایجنسی ای ڈی نے مالیا کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا تحا ، تاکہ اس کو جانچ میں شامل کیا جا سکے ۔
      First published: