Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

    وجے مالیا کی راجیہ سبھا رکنیت بھی خطرے میں ، ایتھکس کمیٹی نے ٹیڑھی کی نظریں

    نئی دہلی :ـ صنعتکار وجے مالیا پر شکنجہ کستا جا رہا ہے۔ اب راجیہ سبھا بھی سخت رخ اپناتے ہوئے مالیا کی رکنیت منسوخ کرنے کی تیاری میں ہے۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated: Apr 25, 2016 06:30 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    وجے مالیا کی راجیہ سبھا رکنیت بھی خطرے میں ، ایتھکس کمیٹی نے ٹیڑھی کی نظریں
    نئی دہلی :ـ صنعتکار وجے مالیا پر شکنجہ کستا جا رہا ہے۔ اب راجیہ سبھا بھی سخت رخ اپناتے ہوئے مالیا کی رکنیت منسوخ کرنے کی تیاری میں ہے۔

    نئی دہلی :ـ صنعتکار وجے مالیا پر شکنجہ کستا جا رہا ہے۔ اب راجیہ سبھا بھی سخت رخ اپناتے ہوئے مالیا کی رکنیت منسوخ کرنے کی تیاری میں ہے۔ اس کے لئے مالیا کو نوٹس جاری کر کے ایک ہفتے کی مہلت دی جائے گی ۔

    راجیہ سبھا کی ایتھکس کمیٹی کے چیئرمین کرن سنگھ نے کہا کہ وجے مالیا کے معاملہ پر آج ہماری میٹنگ ہوئی۔ تمام حالات پر غور و خوض کر نے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ مالیا کی راجیہ سبھا سے رکنیت مسترد کی جانی چاہئے، لیکن اس سے پہلے انہیں اپنی موقف واضح کرنے کے لئے ایک ہفتہ کا وقت دیا جانا چاہئے۔

    میٹنگ میں تمام ممبران پارلیمنٹ کی رائے تھی کہ وجے مالیا کو پارلیمنٹ سے نکال دیا جائے اور ان کی رکنیت منسوخ کی جائے۔ کمیٹی کے چیئرمین کرن سنگھ نے مالیا کو نوٹس بھیج کر سات دن میں جواب مانگا ہے۔ یہ مالیا کے لئے آخری موقع ہو گا۔

    اگر مالیا کا جواب سات دنوں میں نہیں آتا ہے یا مالیا کے جواب سے کمیٹی مطمئن نہیں ہوتی ہے ، تو ایتھکس کمیٹی سات دن بعد پھر میٹنگ کرے گی۔ اس میٹنگ میں مالیا کی رکنیت ختم کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ اس کے بعد راجیہ سبھا میں تجویز پیش کی جائے گی اور اکثریت کی بنیاد پر فیصلہ لیا جائے گا۔

    First published: Apr 25, 2016 06:30 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading