ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وجے مالیا کا پارٹی ٹائم ختم ، معطل ہوا ڈپلومیٹک پاسپورٹ ، ایک ہفتہ میں جواب طلب

نئی دہلی : وجے مالیا کا پارٹی ٹائم ختم ہو گیا لگتا ہے ۔ ان کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ معطل کر دیا گیا ہے ۔ ای ڈی کے مطالبے پر ریجنل پاسپورٹ آفس کی طرف سے ان کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے ۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Apr 15, 2016 06:55 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وجے مالیا کا پارٹی ٹائم ختم ، معطل ہوا ڈپلومیٹک پاسپورٹ ، ایک ہفتہ میں جواب طلب
نئی دہلی : وجے مالیا کا پارٹی ٹائم ختم ہو گیا لگتا ہے ۔ ان کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ معطل کر دیا گیا ہے ۔ ای ڈی کے مطالبے پر ریجنل پاسپورٹ آفس کی طرف سے ان کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے ۔

نئی دہلی : حکومت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی سفارش پر راجیہ سبھا کے رکن اور متنازعہ بزنس مین وجے مالیہ کا پاسپورٹ آج معطل کردیا۔یہ کارروائی 9 ہزار کروڑ کے بینک قرض کی ہیرا پھیری کے معاملے میں تحقیقات کا سامنا کرنے کے واسطے وجے مالیہ کو برطانیہ سے ہندوستان واپس لوٹنے پر مجبور کرنے کے لئے کی ہے۔  


وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے آج یہاں بتایا کہ پاسپورٹ ایکٹ کے سیکشن 10 اے کے تحت وجے مالیہ کا سفارتی پاسپورٹ چا ر ہفتہ کے لئے فوری طورپر معطل کردیا گيا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر وجے مالیہ سے ایک ہفتہ کے اندر اپنا جوا ب دینے کو کہا گيا ہے۔ اگر وہ مقررہ میعاد میں جواب دینے سے ناکام ہوتے ہیں، تو یہ سمجھا جائے گا کہ ان کے پاس کوئی جواب نہيں ہے اور وزارت خارجہ ان کے پاسپور ٹ کو منسوخ کرنے کی کارروائی کرے گی۔


واضح رہے کہ بیشتر پبلک سیکٹر کے بینکوں سمیت 18 بینکوں کے ایک گروپ نے وجے مالیہ کی طرف سے قسطوں میں قرض کی ادائیگی کرنے کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ وجے مالیہ ملک واپس آئیں اور بذات خود بات چیت کریں۔ ان بینکوں نے فروری میں سپریم کورٹ سے رجوع کرکے کہا تھا کہ وجے مالیہ کو بیرون ملک سفر کرنے سے باز رکھا جائے۔ اس کے بعد حکومت نے بتایا کہ وہ پہلے ملک چھوڑ کر جاچکے ہیں۔


وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وجے مالیہ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرکے ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ کیوں نہ پاسپورٹ ایکٹ کے سیکشن 10 اے کے تحت ان کا پاسپورٹ ضبط کرلیا جائے ؟  دریں اثناء، وجے مالیہ نے برطانیہ سے ٹوئیٹر پر کہا ہے کہ وہ مفرور نہيں ہیں۔  


غور طلب ہے کہ آئی ڈی بی آئی  بینک لون اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں وجے مالیا کو گزشتہ ہفتے عدالت میں پیش ہونا تھا، مگر مالیا پیش نہ ہو کر مئی تک کی مہلت مانگتے رہے۔ اس کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے وجے مالیا کو لے کر سخت رخ اختیار کر لیا ہے۔ پاسپورٹ معطل ہونے کی صورت میں وجے مالیا کے پاس بچنے کا اب کوئی راستہ نہیں بچا ہے ۔


خیال رہے کہ  تین مرتبہ  سمن جاری ہونے کے باوجود مالیا ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں  ، جس کی وجہ سے پاسپورٹ ضبط کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ اس سے پہلے بینکوں نے وجے مالیا کے 4000 کروڑ روپے کے لون سیٹلمنٹ کی تجویز مسترد کر دی تھی ، جس کے بعد اب سپریم کورٹ نے وجے مالیا کو 21 اپریل کو اپنی جائیداد کی مکمل تفصیل دینے کے لئے کہا ہے۔


مارچ 2015 تک کے اعداد و شمار کے مطابق 44 بڑے ڈیفالٹر پر سرکاری بینکوں کا تقریبا پونے پانچ لاکھ کروڑ روپے کا قرض واجب الادا ہے ۔

First published: Apr 15, 2016 04:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading