ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستان نے امریکی ایلچی کے دورہ اروناچل پر چین کے اعتراض کو یکسر مسترد کردیا

امور خارجہ کی وزارت کے ترجمان وکاس سوروپ نے مسٹر ورما کے شمال مشرقی ریاست کی وادی توانگ کے دورے پر چین کے تبصرے کو لتاڑتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں

  • UNI
  • Last Updated: Oct 24, 2016 11:34 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندوستان نے امریکی ایلچی کے دورہ اروناچل پر چین کے اعتراض کو یکسر مسترد کردیا
امور خارجہ کی وزارت کے ترجمان وکاس سوروپ نے مسٹر ورما کے شمال مشرقی ریاست کی وادی توانگ کے دورے پر چین کے تبصرے کو لتاڑتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں

نئی دہلی: ہندوستان نے آج امریکی سفیر رچرڈ ورما کے اروناچل پردیش کے دورے پر چین کے اعتراض کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ وہ ملک کے کسی بھی حصہ میں جانے کے مجاز ہیں۔ امور خارجہ کی وزارت کے ترجمان وکاس سوروپ نے مسٹر ورما کے شمال مشرقی ریاست کی وادی توانگ کے دورے پر چین کے تبصرے پر کہا کہ یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں۔

مسٹر سوروپ نے کہا کہ امریکی سفیر نے اروناچل پردیش کا دورہ کیا ہے۔ یہ ریاست ملک کا اٹوٹ حصہ ہے، اس لئے وہ وہاں جاسکتے ہیں۔ چین مسٹر ورما کے توانگ وادی کے دورے سے مشتعل ہوگیا ہے، جس پر وہ اپنا دعوی کرتا ہے۔ اس نے مسٹر ورما کے عمل کی یہ کہہ کر مخالفت کی ہے کہ ایسا کرکے وہ ہند۔چین سرحد پر مشکل سے قائم  امن و سکون کو برباد کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ چین ۔ہند علاقائی تنازعہ میں مداخلت کی کوشش کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ چین ہند علاقائی تنازعہ میں ملوث نہ ہو بلکہ خطہ میں امن کے لئے کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور ہندوستان بات چیت سے اپنے مسائل سلجھانے کے اہل ہیں۔ کسی تیسرے فریق کو چین اور ہندوستان کی مصالحت کی کوششوں کا احترام کرنا چاہئے نہ کہ اس کی مخالفت کرنی چاہئے۔

First published: Oct 24, 2016 11:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading