نئی دہلی: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف میڈل جیتنے والے پہلوانوں نے ایک بار پھر محاذ کھول دیا ہے۔ اتوار کی شام سے بجرنگ پونیا، ساکشی ملک، ونیش پھوگاٹ اور دیگر اسٹار پہلوان نے جنتر منتر پر بیٹھ کر احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے پریس کانفرنس کر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ تاہم اس بار احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے سیاسی جماعتوں کو بھی دعوت دی ہے۔
پہلوان بجرنگ پونیا نے کہا کہ اس بار سبھی پارٹیوں کا ہمارے احتجاج میں شامل ہونے کے لیے خیرمقدم ہے، چاہے وہ بی جے پی، کانگریس، آپ یا کوئی اور پارٹی ہو۔ ہم کسی پارٹی سے وابستہ نہیں ہیں۔ وہیں پہلوانوں کے احتجاج کے درمیان دہلی پولیس نے ان کی شکایت کی جانچ شروع کردی ہے۔ دہلی پولیس نے وزارت کھیل کی طرف سے تشکیل دی گئی ٹیم سے رپورٹ طلب کی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اتوار کو اسٹار پہلوانوں نے برج بھوشن کے خلاف اپنا احتجاج دوبارہ شروع کر دیا اور کہا کہ ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر انہیں دوبارہ یہ قدم اٹھانا پڑ رہا ہے۔
کورونا سے آج تھوڑی راحت! ملک میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ کے 7178 نئے کیس ملے، جانیں فعال کیسز کتنے؟دہلی میٹرو: ٹوکن کے لیے نہیں لگنا پڑے گا لائن میں، موبائل سے ہوگا کرائے کی ادائیگی، ٹرائل شروع7 خواتین پہلوانوں نے جنسی ہراسانی کو لیکر باقاعدہ شکایات درج کرائیسات خواتین پہلوانوں نے برج بھوشن کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے باقاعدہ شکایت درج کرائی ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی سرکاری ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے۔ ایک احتجاجی پہلوان نے پہلے کہا تھا کہ ایک نابالغ سمیت سات خواتین پہلوانوں نے پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرانے کی کوشش کی ہے، لیکن الزام لگایا ہے کہ پولیس ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر رہی ہے۔
ہمیں یقین تھا کہ حکومت ساتھ دے گی: ساکشی ملکپریس کانفرنس کے دوران ساکشی ملک نے کہا کہ “دو دن پہلے ہم نے سی پی پولیس اسٹیشن میں شکایت دی تھی۔ لیکن ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔ ایک نابالغ سمیت سات خواتین (اور معاملہ پاکسو کے تحت ہے) نے برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت کی تھی۔ ہمیں پیر کو بات کرنے کو کہا گیا، لیکن اب دو دن ہو چکے ہیں۔''
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ “ہم ڈھائی ماہ سے زیادہ انتظار کر رہے ہیں۔ ہمیں یقین تھا کہ حکومت ہمارا ساتھ دے گی۔ لیکن ہمیں رپورٹ کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں ملا اور آیا یہ پیش کی گئی ہے یا نہیں۔ لوگ سوچنے لگے ہیں کہ ہم نے پہلے جھوٹ بولا تھا اور ہماری شکایت جھوٹی تھی، ہم اسے ہلکا نہیں لے سکتے کیونکہ ہم اپنی زندگی سچائی کے ساتھ جیتے ہیں اور ہم لڑائی جیتیں گے۔
7 لڑکیوں کی شکایت کے بعد بھی کارروائی نہیں ہو رہی: بجرنگ پونیاساکشی ملک نے کہا کہ "ہراساں کرنے کے معاملات ہمیشہ حساس ہوتے ہیں اور پولیس کو زیادہ وقت نہیں لینا چاہیے کیونکہ لڑکی نابالغ ہے۔" بجرنگ پونیا نے کہا کہ “فیڈریشن نیشنل کو منظم کر رہی ہے، دفتر چل رہا ہے، تو کھلاڑیوں کی کہاں سنی جا رہی ہے؟ ہم نے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے شکایت درج کرائی ہے۔ جلد ہی واضح ہو جائے گا کہ کون جھوٹ بول رہا ہے۔ وہ پوچھ رہے تھے کہ ہم ایف آئی آر درج کیوں نہیں کر رہے۔ لیکن سات لڑکیوں کی شکایت کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
جب تک نہیں ہوگی، تب تک ہم یہیں رہیں گے: بجرنگ پونیایہ پوچھے جانے پر کہ کیا ایف آئی آر درج ہونے پر پہلوان احتجاج ختم کر دیں گے، بجرنگ نے جواب دیا، "جب تک گرفتاری نہیں ہو جاتی، ہم یہیں رہیں گے۔" ونیش پھوگاٹ نے ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پہلوان پچھلے تین ماہ سے ذہنی طور پر پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ پولیس ایف آئی آر درج کرے اور ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے۔ گزشتہ تین ماہ سے ہم ذہنی اذیت سے گزر رہے ہیں۔ ہم بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی ہیں اور اگر ہم محفوظ نہیں تو ایک عام لڑکی کیسے محفوظ محسوس کر سکتی ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ملزم بہت مضبوط ہے لیکن ہمیں انصاف چاہیے۔
جب تک انصاف نہیں ملے گا، ہم یہیں سوئیں گے اور کھائیں گے: ونیش پھوگاٹونیش پھوگاٹ نے کہا کہ جب تک ہمیں انصاف نہیں مل جاتا، ہم یہیں سوئیں گے اور کھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گذشتہ تین ماہ سے کمیٹی اور وزارت کھیل سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہمیں ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔ ساکشی نے کہا کہ "ہمیں یقین ہے کہ حکومت ہماری بات سنے گی اور وہ ملزمین کے خلاف تحقیقات شروع کرے گی" اور پی ایم نریندر مودی پر زور دیا، "براہ کرم ہماری بات سنیں، اور (یقینی بنائیں) کہ کشتی محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ ہم نے اپنے بیانات کمیٹی کو دیے لیکن ملزمین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے رو پڑیں ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹمیڈیا سے بات کرتے ہوئے ساکشی اور ونیش کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ ونیش نے کہا، 'اگر ہم جھوٹ بول رہے ہیں تو نارکو ٹیسٹ کرایا جانا چاہیے۔' ونیش پھوگاٹ نے پوچھا، "(سرکاری) کمیٹی کو اپنی رپورٹ پیش کرنے میں کتنا وقت لگے گا۔ تین مہینے ہو گئے ہیں اور ہم ابھی تک ان سے سننے کے منتظر ہیں۔ کیا رپورٹ آئے گی جب شکایت کرنے والی لڑکیاں مر جائیں گی؟ انہوں نے کہا، "ہم حکومت سے نتائج جاری کرنے کا کہہ کر تھک چکے ہیں۔ ہم نے کناٹ پلیس کے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے اور برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرانا چاہتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔