ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

CAA-NRC مخالف پرتشدد مظاہرہ: ملزمان پر انعام کا اعلان، پرانے لکھنئو میں لگے پوسٹر

مولانا سیف عباس اور شیعہ مذہبی رہنما کلب صادق کے بیٹے کلب سبطین نوری کی تصویریں بھی ملزمان کے پوسٹر میں شامل ہیں۔ کل 15 لوگوں کی تصویر پوسٹ میں نظر آ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، 8 ملزمان کو گینگسٹر ایکٹ کے التزامات کے تحت مطلوب قرار دیا گیا ہے۔

  • Share this:
CAA-NRC مخالف پرتشدد مظاہرہ: ملزمان پر انعام کا اعلان، پرانے لکھنئو میں لگے پوسٹر
CAA-NRC احتجاجی مظاہرہ: ملزمان پر انعام کا اعلان، پرانے لکھنئو میں لگے پوسٹر

لکھنئو۔ اترپردیش کے دارالحکومت لکھنئو میں پچھلے سال شہریت ترمیمی قانون (CAA) اور این آر سی (NRC) کے خلاف پرتشدد احتجاجی مظاہرہ معاملہ میں لکھنئو پولیس نے کئی ملزمان پر 5000 کے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔ پرانے لکھنئو میں ملزمان کے پوسٹر بھی لگا دئیے گئے ہیں۔ مولانا سیف عباس اور شیعہ مذہبی رہنما کلب صادق کے بیٹے کلب سبطین نوری کی تصویریں بھی ملزمان کے پوسٹر میں شامل ہیں۔ کل 15 لوگوں کی تصویر پوسٹ میں نظر آ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، 8 ملزمان کو گینگسٹر ایکٹ کے التزامات کے تحت مطلوب قرار دیا گیا ہے۔ سبھی ملزمان کے گھر کے باہر بھی نوٹس چسپاں کی گئی ہے۔


پولیس کے مطابق، پوسٹر میں شامل حسن، ارشاد اور اسلم نے جمعرات کو عدالت میں خودسپردگی کر دی۔ وہیں، چوک رہائشی مولانا سیف عباس، کلب سبطین نوری، ٹھاکر گنج کے سلیم چودھری، کاشف، حلیم، نیلو، مانو، اسلام، آصف، توقیر، جمال اور شکیل ابھی فرار ہیں۔ ان سبھی پر انعام کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔


مسلسل چل رہی ہے کارروائی


بتا دیں کہ اس سے پہلے لکھنئو کی ٹھاکر گنج اور چوکی پولیس نے اس تشدد اور آگ زنی میں شامل 8 فرار ملزمان پر 5-5 ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ وہیں، پولیس نے فرار ملزمان کی املاک قرق کرنے کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔

بتا دیں کہ پچھلے سال دسمبر میں لکھنئو میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہروں نے تشدد کی شکل اختیار کر لی تھی۔ اس دوران پرانے شہر سے لے کر حضرت گنج تک کئی تھانہ علاقوں میں توڑ پھوڑ، آگ زنی اور تشدد کو انجام دیا گیا تھا۔ اس پرتشدد احتجاجی مظاہرہ کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سخت رخ اپناتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ عوام اور سرکاری املاک کو جو نقصان ہوا ہے، اس کی تلافی ان مظاہرین سے کی جائے گی۔ اس معاملے میں ٹھاکر گنج، حضرت گنج اور حسن گنج تھانوں میں مقدمے درج کئے گئے تھے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 06, 2020 11:33 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading